ETV Bharat / state

Fighter jet at Kolkata airport:کولکاتا ائیر پورٹ پر کورین ائیر فورس کی فلائٹ کی لینڈنگ

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 2:10 PM IST

فلائٹ کی لینڈنگ
فلائٹ کی لینڈنگ

کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کورین ائیر فورس کی نو فلائٹ کی اچانک لینڈنگ سے ہنگامہ برپا ہو گیا۔لیکن بعد میں بتایا گیا کہ کورین ائیر فورس کی فلائٹ کے ملازمین آرام کرنے کے ارادے سے کولکاتا ائیر پورٹ پر اترے ہیں۔Korean fighter jet from abroad landed at Kolkata airport for refueling

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کورین ائیر فورس کی لینڈنگ سے ہنگامہ برپا ہو گیا،کولکاتا ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی،ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج صبح کورین ائیر فورس کی T50B فلائٹ کی لینڈنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے کورین ائیر فورس کی نو فلائٹ برطانیہ سے ائیر شو میں ‌شرکت کرکے واپس لوٹتے وقت کولکاتا ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جہازوں میں ایندھن بھرا کیا گیا۔جہازوں کے پائلٹز کو آرام ‌کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔آج‌ سارا دن آرام کریں گے۔

مزید پڑھیں:فلائٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ

کولکاتا ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق کورین ائیر فورس ملازمین کی ہرممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو پورٹ کال میں شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.