ETV Bharat / state

Swami Dipankar Maharaj سوامی دیپانکر مہاراج کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 10:04 AM IST

مظفرنگر میں شیوراتری کی پوجا کے دوران دھیان گورو سوامی دیپانکر مہاراج کے ساتھ بدسلوکی کئی گئی، پولیس کے مطابق اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Misbehaved with Swami Dipankar Maharaj

Etv Bharat
Etv Bharat

سوامی دیپانکر مہاراج کے ساتھ بدسلوکی

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے مظفر نگر میں مہاشیو راتری کے موقع پر بھگوان بھولے ناتھ کی مہا آرتی میں شرکت کے لیے آئے ہندوؤں کے مذہبی پیشوا دھیان گورو سوامی دیپانکر مہاراج کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان کے ساتھ موجود لوگوں نے پولیس حکام سے معاملے کی شکایت کی ۔ ہفتے کی دیر رات سوامی دیپانکر مہاراج نے بتایا کہ وہ مہا شیو راتری کے موقع پر شیو چوک میں ہونے والی مہا آرتی میں شرکت کے لیے مظفر نگر آئے تھے۔ اس کے بعد وہ شیو چوک پر منعقدہ جاگرن کے پلیٹ فارم پر پہنچے اور اپنے ذریعہ چلائے جارہے بھکشا یاترا کے بارے میں جانکاری دی اور لوگوں سے خطاب کیا۔

سوامی دیپانکر مہاراج نے بتایا کہ جیسے ہی وہ اسٹیج سے نیچے اترنے لگے تو ایک نامعلوم نوجوان نے انہیں دھکا دیا اور بدسلوکی کرتے ہوئے ان پر تھوک دیا۔ جس کی شکایت پاس کھڑے پولیس اہلکاروں سے کی گئی۔ مہاراج نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ جس وقت سوامی دیپانکر مہاراج کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، مظفر نگر کے شیو چوک پر سینکڑوں عقیدت مندوں کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں ہمارے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور پولیس اہلکار وہاں کھڑے ہنس رہے تھے۔

جس وقت سوامی دیپانکر مہاراج کے ساتھ یہ واقعہ ہوا، مظفر نگر کے بی جے پی کارکن موہن پائل بھی ان کے ساتھ تھے۔ جو اس واقعے کے عینی شاہد ہیں۔ اس پورے معاملے میں سوامی دیپانکر مہاراج کے لوگوں کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ سوامی دیپانکر مہاراج کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں مظفر نگر سٹی کوتوالی پولیس نے شکایت ملنے پر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ جانکاری دیتے ہوئے سی او سٹی مظفر نگر آیوش وکرم سنگھ نے یہ بات بتائی کہ ہفتہ کی رات سوامی دیپانکر مہاراج مظفر نگر کے شیو چوک پر شیو راتری کے موقع پر آرتی میں شرکت کے لیے آئے تھے، جہاں ان کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Rahul Gandhi's Remarks on Adityanath یوگی آدتیہ ناتھ پر راہل گاندھی کا تبصرہ ہندوتوا پر حملہ ہے، سوامی آنند سوروپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.