ETV Bharat / state

Agnipath Scheme: کیا حکومت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے مکانوں پر بلڈوزر چلا ئیگی؟ مفتی محمد خالد حمید کا سوال

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 9:22 AM IST

علی گڑھ شہر کے مفتی محمد خالد حمید نے کہا کہ گزشتہ روز جس طرح سے ملک کے مختلف علاقوں سمیت ضلع علیگڑھ میں بھی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں کے دوران ریل گاڑیوں،کاروں، پولیس چوکیوں کو جلایا گیا یہاں تک کے علی گڑھ میں اے ڈی جی کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا، پولیس پر بھی حملہ کیا گیا، اتنا سب ہونے کے باوجود مظاہرین کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،اور نہ ہی ان کی گرفتاری کی گئی، نہ ہی ان کے مکان کو مسمار کیا گیا۔ Mufti Muhammad Khalid Hameed Criticized the Uttar Pradesh government

مفتی محمد خالد حمید
مفتی محمد خالد حمید

ریاست اتر پردیش کے شہر علیگڑھ کےمفتی محمد خالد حمید نے اگنی پتھ پر جاری ہنگامہ آرائی پر سوال اٹھاتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سمیت ریاست میں کچھ روز قبل جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما اور رہنما نوین جندال کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا تو پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور گولیاں چلائیں،اور ان کے مکانوں پر بلڈوزر بھی چلائے گئے، پولیس کی اس کاروائی پر علی گڑھ شہر مفتی محمد خالد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Mufti Muhammad Khalid Hameed Criticized the Uttar Pradesh government

مفتی محمد خالد حمید
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جس طرح سے ملک کے مختلف علاقوں سمیت ضلع علیگڑھ میں بھی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں کے دوران ریل گاڑیوں،کاروں، پولیس چوکیوں کو جلایا گیا یہاں تک کے علی گڑھ میں اے ڈی جی کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا، پولیس پر بھی حملہ کیا گیا، اتنا سب ہونے کے باوجود مظاہرین کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،اور نہ ہی ان کی گرفتاری کی گئی، نہ ہی ان کے مکان کو مسمار کیا گیا۔شہر مفتی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا اس طرح کی امتیازی کارروائی سے حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟ کیا موجودہ حکومت احتجاج کے دوران صرف ایک مذہب کے لوگوں کے خلاف ہی کاروائی کرنا چاہتی ہے؟ شہر مفتی نے پوچھا کہ کیا علی گڑھ انتظامیہ اگنی پتھ کی مخالفت کرنے والے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ کتنے لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلے گا؟انہوں نے کہا کہ مراد آباد، کانپور، ہاتھرس، پریاگ راج کے ساتھ دیگر مقامات پر احتجاج کے دوران مظاہرین کے ساتھ جو ہوا وہ پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف مسلمانوں کا غصہ تھا، وہ احتجاجی مظاہرہے قانون کے دائرے سے باہر نہیں تھے، پھر بھی مسلمانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، لیکن اگنی پتھ کے خلاف جمعہ کو ہونے والے احتجاج میں جو کچھ ہوا، کیا وہ قانون کے دائرے میں تھا؟ کیا اتر پردیش حکومت ان کے بھی خلاف کارروائی کرے گی یا صرف ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر ایسا ہے تو یہ ناقابل برداشت ہے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.