ETV Bharat / state

گنے کی کاشت سے کسان کیوں دور ہو رہے ہیں؟

author img

By

Published : Aug 1, 2019, 11:22 PM IST

گنے کی کاشت سے کسان کیوں دور ہو رہے ہیں؟

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے کسان وقت پر رقم کی ادائیگی نہیں ہونے کی وجہ سے گنے کی کاشت سے دوری اختیار کر رہے ہیں۔

گنے کی کاشت میں رواں برس کمی ہوئی ہے۔ گذشتہ برس کی بہ نسبت اس برس 1718 ہیکٹیئر گنے کی کاشتکاری کم ہوئی ہے۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے مجیٹھا گاؤں کے کسانوں سے بات چیت کی۔

مجیٹھا گاؤں میں ایک وقت تھا جب یہاں بڑے پیمانے پر گنے کی کاشت کی جاتی تھی لیکن اس برس کسان گنے کے بجائے دوسری فصلوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ سب سے اہم وجہ وقت پر رقم کی ادائیگی نہ ہونا ہے۔ وقت پر رقم نہیں ملنے سے سب سے زیادہ نقصان چھوٹے کسانوں کو ہوتا تھا۔ اسی لیے وہ اس سے دور ہو گئے ہیں۔

گنے کی کاشت سے کسان کیوں دور ہو رہے ہیں؟

گنے کی کاشت سے بڑے کسانوں کو کسی طرح سے فائدہ ہو جاتا ہے لیکن چھوٹے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس وقت دیہی علاقوں میں آوارہ جانوروں کی وجہ سے بھی کاشتکاری کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

گنے کی کاشت کم ہونے کا ذمہ دار کسان تنظیمیں حکومتی پالیسی کو ٹھہرا رہے ہیں۔ ان کے مطابق کسان گنے کی کاشت کرنا چاہتے ہیں کیوںکہ اسے 'ہاتھی فصل' کہا جاتا ہے جس میں نقصانات کم ہیں۔ اگر وقت پر گنے کی رقم ادا کی جائے تو کسان گنے کی کاشت کی جانب راغب ہو سکتے ہیں۔

Intro:بارہ بنکی کے کسان اب گنے کی کاشت سے دوری بنا رہے ہیں. ویسے تو اس کی وجہ کئی ہیں، لیکن گنے سے کسانوں کے دور جانے سب سے خاص وجہ وقت پر رقم ادائیگی نہیں ہونا ہے. اس کے علاوہ آوارہ جانور اور یہاں تمام نقدی کی فصل آسانی سے ہونے کی وجہ سے بھی کسان گنا بوائی میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں.


Body:بارہ بنکی میں رواں برس گنا بوائی رقبہ میں مزید کمی رکارڈ کی گئی ہے. گزشتہ برس کے مقابلہ رواں برس 1718 ہکٹئیر گنے کی بوائی کم ہوئی ہے. یہ ڈاٹا آنے کے بعد آئ ٹی وی بھارت نے وجوہات کا پتا لگانے کے لئے مجیٹھا گاؤں کا دورہ کیا. مجیٹھا گاؤں میں ایک وقت کثیر تعداد میں گنا بویا جاتا تھا مگر اس وقت یہاں کے کسان گنے سے دور دوسری فصلوں میں دل چسپی لے رہے ہیں. سب سے بڑی وجہ وقت پر رقم کی ادائیگی نہ ہونا ہے. وقت پر رقم نہ ملنے سے سب سے زیادہ نقصان چھوٹے کسانوں کو ہوتا تھا. لہاذہ وہ اس دور ہو گئے.
بائیٹ بدری پرساد، شرٹ میں بائیٹ دیتے ہوئے

گنے کی کاشت بڑے کسانوں کے لئے تو کسی نہ کسی طرح فائیدہ ہو جاتا تھا لیکن چھوٹے کسان گنا لگاکر فائیدہ میں نہیں رہتے. اس وقت دیہی علاقوں میں آوارہ جانوروں کا مسلہ بھی گنا کاشت کو کافی نقصان پہونچا رہے ہیں.
بائیٹ اندل، ٹی شرٹ میں بائیٹ دیتے ہوئے

گنے کی کاشت کم ہونے کا ذمہ دار کسان تنظیمیں حکومتی پالیسی کو مانتے ہیں. ان کے مطابق کسان آج بھی گنے کی کاشت کرنا چاہتا ہے. کیوں کہ اسے ہاتھی فصل کہا جاتا ہے. جس میں نقصانات کم ہیں. اگر وقت پر گنا رقم ادا ہو جائے تو آج بھی کسان گنے کی کاشت کی جانب متوجہ ہو جائیں.
بائیٹ رام کشور پٹیل، کسان رہنما، کرتے میں


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.