ETV Bharat / state

BJP Meeting in Noida عام انتخابات کی تیاری کیلئے نوئیڈا میں بی جے پی کا اجلاس

author img

By

Published : May 18, 2023, 12:10 PM IST

ضلع نوائیڈ میں مغربی اترپردیش بی جے پی یونٹ کی جانب سے ہنگامی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقائی رہنماوں، عہدیداران، رکن پارلیمان، ارکان اسمبلی، میئر اور ضلع پنچایت کے صدور اور کارکنان نے شرکت کی۔

نوئیڈا میں بی جے پی کا ہنگامی اجلاس
نوئیڈا میں بی جے پی کا ہنگامی اجلاس

نوئیڈا میں بی جے پی کا ہنگامی اجلاس

نوئیڈا: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے بعد بی جے پی نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اجلاسوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی کرناٹک میں شکت کے بعد الرٹ ہوگئی ہے اور 2024 کے پارلیمانی انتخابات سے قبل شدید دباؤ میں ہے۔ اسی مقصد کے تحت ضلع نوائیڈ میں مغربی اترپردیش بی جے پی یونٹ کی جانب سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت علاقائی صدر ستیندر سسودیا نے کی۔ اتر پردیش کے انچارج اور وزیر رادھا موہن سنگھ اور اتر پردیش کے بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری میٹنگ میں مہمان خصوصی تھے۔ اس علاقائی میٹنگ میں مودی حکومت کے کامیاب 9 سال مکمل ہونے پر مہا سمپرک ابھیان کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی۔ اس میٹنگ کو 'مہا سمپرک ابھیان' کا نام دیا گیا۔

30 مئی سے 30 جون تک عوامی رابطہ مہم

اتر پردیش کے صدر بھوپیندر چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نو کامیاب سال مکمل ہونے کے موقعے پر ہم 30 مئی سے 30 جون تک یہ مہا سمپرک ابھیان کریں گے۔ مودی حکومت نے 9 برسوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پوری ریاست میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی جس میں وسیع پیمانے پر عوامی رابطہ، استفادہ کنندگان اور سماج کے مختلف طبقات کے ساتھ عوامی رابطہ کیا جائے گا۔ اس میں لوک سبھا اسمبلی اور بوتھ کی سطح تک پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Bommai On Congress لنگایت دیکھ رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی اپنے ایم ایل اے کو کیا عہدہ دیتی ہے، بومئی

بھوپیندر چودھری نے کہا کہ پہلے علاقائی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 19 مئی کو ہوگی۔ اس کے بعد 20 اور 21 مئی کو ضلع ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔ ضلع میٹنگ میں ایم پی، ایم ایل اے، ودھان سبھا امیدوار، سابق ایم پی، سابق ایم ایل اے، سٹی میئر، میونسپل صدور، نگر پنچایت صدور، ضلع پنچایت صدور، بلاک ہیڈ، ضلع پنچایت ممبر کے نمائندوں کی ضرورت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.