ETV Bharat / state

Modi appealed to the BJP to vote : فساد سے پاک یوپی کے لئے بی جے پی کو ووٹ دیں: مودی

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 10:38 PM IST

فساد سے پاک یوپی کے لئے بی جے پی کو ووٹ دیں: مودی
فساد سے پاک یوپی کے لئے بی جے پی کو ووٹ دیں: مودی

اترپردیش کو فسادات سے پاک اور فری کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لئے مودی نے بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل Modi appealed to the BJP to vote کی۔

سہارنپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مفت میں کورونا ویکسین حاصل کرنے اور اترپردیش کو فسادات سے پاک ریاست بنانے کے لئے بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل Modi appealed to the BJP to vote کی۔

مودی نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے والی سیٹوں پر بی جے پی کے انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے جمعرات کو سہارنپور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ خطاب میں ایک بار پھر تین طلاق قانون کے حوالے سے اپوزیشن کو ہدف تنقید اور مسلم خواتین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلم خواتین کو اس ظلم سے نجات دلانے کی وجہ سے ووٹوں کے کچھ ٹھیکدار مسلم بیٹیوں کے آگے بڑھنے کے ان کی توقعات میں حائل ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو ناکام کرنے کے لئے ان کی حکومت مسلم بہن بیٹیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹوں کےٹھیکیدار مسلم بہن۔ بیٹیوں کے حق اور ان کے آگے بڑھنے کی توقعات کو روکنے کے لئے نئے نئے طریقے تلاش کررہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر مسلم خواتین کو گمراہ کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا’بی جے پی کے لئے ترقی میں بیٹیوں کی شراکت اولین ترجیح ہے۔مسلم بہن بیٹیاں ہماری اس صاف نیت سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly elections 2022 کے پہلے مرحلے میں آج مغربی اترپردیش کی 11اضلاع کی 58سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ گذشتہ 08 جنوری کو ریاست میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ریاست میں مودی کی یہ پہلی انتخابی ریلی تھی۔ کووڈ پروٹوکول کی وجہ سے انہوں نے گذشتہ دنوں پہلے مرحلے کی ووٹنگ والی سیٹوں پر ورچولی خطاب کیا تھا۔

انتخابی سیاست کے اعتبار سے مغربی اترپردیش کے اہم ضلع سہارنپور میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کا نام لئے بغیر ان پر مسلم منھ بھرائی اور فسادات کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی امیدوار بھی موجود تھے۔

مودی نے کہا جب ان کی حکومت نے مسلم بہنوں کو مبینہ تین طلاق کے ظلم سے نجات دلائی تو ان بہنوں میں سیکورٹی کا اعتماد پیدا ہوا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ صدیوں کے بعد مسلم بہن بیٹیوں کو جب ان کا حق ملا تو وہ بی جے پی حکومت کی تعریف کرنے لگیں۔ جب مسلم بہن بیٹیوں کی حمایت کھلے عام بی جے پی کو ملنے لگی تو ووٹوں کے کچھ ٹھیکیداروں کی نیند حرام ہوگی۔

انہوں نے ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر فسادات کی سیاست کرنے کا الزام گاتے ہوئے کہا’مظفر نگر میں جو ہوا وہ تو کلنک تھا ہی یہاں سہارنپور میں بھی جو کچھ ہوا تھو وہ بھی خوفناک ہے۔سہارنپور کا فساد، سیاسی پناہ دے کر لوگوں کو نشانہ بنائے جانے کا نتیجہ ہے۔ انہوں ے کہا کہ ایسے فسادیوں کو سال 2017 میں عوام کے ذریعہ سبق سکھائے جانے کی وجہ سے ہی اترپردیش کو فساد سے پاک کرنے میں یوگی حکوت کو کامیابی مل سکی۔

انہوں نے ووٹروں کو آگاہ کرتےہوئے کہا’یہ مت سوچنا کہ یہ فسادی اور پریوار وادی لوگ اب سدھر گئے ہیں۔ وہ تو موقع کی تلاش میں ہیں۔ وزیر اعظم نے ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد پر فساد کے ملزمین کو اپنا امیدوار بنانے کا بھی الزام لگایا۔Modi appealed to the BJP to vote انہوں نے کہا’ سہارنپور کے فسادیوں کے گناہگار کو ان مافیاوادیوں نے اس الیکشن میں اپنا ساتھی بنایا ہے۔ صرف یہاں ہی نہیں پورے مغربی اترپردیش میں ان لوگوں نے ملزمین کو منتخب کر کے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ حالات تو یہ ہیں کہ ان لوگوں نے ملک مخالف لوگوں کو اپنے الیکشن کا آبزرور تک بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے انتباہ دیا کہ ان کے ارادوں کو سمجھئے جو لوگ فسادات کے وقت فسادیوں کو کوس رہے تھے وہ لوگ اس الیکشن میں فسادیوں کے ساتھ مل رہے ہیں۔ اور ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں ۔مودی نے ووٹروں سے بی جے پی کو پھر سے اترپردیش میں انتخابی کامیاب سے ہمکنار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’ ہم ترقی بھی کرتے ہیں اور وراثت کا احترام بھی کرتے ہیں۔ ہم انڈسٹرئیل کاریڈور بھی بناتے ہیں اور کرتارپور صاحب کاریڈور بھی بنواتے ہیں۔ یہ کام پہلے کی حکومتیں بھی کرسکتی تھیں لیکن نہیں کیا‘َ.

وزریر اعظم مودی نے اعتماد کا اظہار کیا کہ’ لوگوں نے ٹھان لیا ہے کہ وہ اس کو ووٹ دیں گے جو اترپردیش کو ترقی کی نئی اونچائی تک لے جائیے گا اور جو لوگوں کو سیکورٹی بھی دے گا۔ اترپردیش والوں نے فیصلہ کیا ہے جو ہماری بہن بیٹوں کو خوف سے نجات دلائے گا ہم اسی کو ہی ووٹ دیں گے۔ جو مجرمین کو جیل بھیجے گا ہم اسے ہی ووٹ دیں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.