ETV Bharat / state

سنبھل کے مشہور سیخ کباب کا ذائقہ جسے مشہور اداکار دلیپ کمار اور جانی واکر بھی پسند کیا کرتے تھے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 4:50 PM IST

Famous Seekh kabab of Sambhal۔ Veteran Film actor Dilip Kumar۔ سنبھل کے مشہور سیخ کباب جس کا ذائقہ کبھی مشہور فلم اداکار دلیپ کمار اور جانی واکر نے لیا تھا۔ سنبھل کے سیخ کباب کو ہندوستان ہی میں نہیں پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ شفیق بھائی کی کباب کی دکان پر آج ان کی بیٹے اپنی دکان پر ذائقہ دار کباب بیچ رہے ہیں۔

Veteran Film actor Dilip Kumar Was liked Famous Seekh kabab of Sambhal
Veteran Film actor Dilip Kumar Was liked Famous Seekh kabab of Sambhal
سنبھل کے مشہور سیخ کباب کا ذائقہ جسے مشہور اداکار دلیپ کمار اور جانی واکر بھی پسند کیا کرتے تھے

سنبھل، مرادآباد: ریاست اترپردیش میں مرادآباد ڈویژن کا سنبھل ضلع ایک تاریخی شہر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے، سنبھل کی ایک اور پہچان ہے اور وہ ہے یہاں کے سیخ کباب۔ سنبھل کے میٹ کے سیخ کباب کا ذائقہ لینے کے لیے پورے ملک سے کھانے کے شائقین لوگ یہاں آتے ہیں اور کباب پوری کا لطف اٹھاتے ہیں۔ گوشت کا قیمہ بنا کر اس سے کباب تیار کیے جاتے ہیں جو کھانے میں بہت ہی لذیذ ملائم اور ذائقہ دار ہوتے ہیں۔ سنبھل کے محلہ نخاصہ میں تقریباً 70 سال پرانی شفیق بھائی کی کباب کی دکان ہے جہاں پر اب ان کے بیٹے اس دکان کو چلا رہے ہیں۔ صبح میں دکان کھلنے کے بعد شام کو چار بجے تک کباب پوری خانے والوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ كباب کے شائقین لوگوں میں بڑے بوڑھے، بچے اور خواتین سبھی شامل ہیں۔ سنبھل اور آس پاس کے اضلاع کی تو بات کیا کہیں حیدرآباد، لکھنؤ، بمبئی، الٰہ آباد اور کانپور ملک کے سبھی کونوں سے لوگ جب بھی سنبھل آتے ہیں وہ کباب پوری کھانے کے لیے ان کی دکان پر ضرور آتے ہیں۔ دکان پر آ کر لوگ کباب پوری کھاتے ہیں اور ساتھ میں اسے پیک کرا کر بھی لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Tunde Kabab: ٹنڈے کباب لکھنو کی شناخت کس طرح بنے

کباب کی دکان چلانے والے بھائیوں میں سب سے بڑے محمد عتیق کے مطابق ان کے کباب اور پوری کو ہر جگہ پسند کیا جاتا ہے۔ دور دور سے لوگ کباب پوری کھانے کے لیے ان کی دکان پر آتے ہیں اور وہ خود بھی شادی کے موقع پر کباب بنانے کے لیے ملک کے کونے کونے میں جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے کباب کو صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے اور وہ دو مرتبہ کباب بنانے کے لیے پاکستان بھی جا چکے ہیں۔ اپنے کباب کی خاصیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے کباب پورے ملک میں لکھنؤ اور سنبھل میں تیار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباً 40 سال پہلے الگ الگ موقعوں پر ان کی دکان پر دلیپ کمار، اوم پرکاش اور جانی واکر بھی آ چکے ہیں اور یہاں کے مشہور کباب کھا کر لطف اندوز ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.