ETV Bharat / state

Pushkar Singh Muzaffar Nagar Visit: پشکر سنگھ کا اتراکھنڈ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 6:52 PM IST

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے مظفر نگر کے رامپور میں واقع شہید میموریل پہنچ کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے انکیتا قتل کیس کے ملزمان پر جلد از جلد فاسٹ ٹریک کورٹ میں قانونی کارروائی شروع کیے جانے کی بھی بات کی۔Pushkar Singh Visits Muzaffar Nagar

پشکر سنگھ کا اتراکھنڈ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش
پشکر سنگھ کا اتراکھنڈ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

مظفر نگر: ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، جو اتوار کو مظفر نگر کے رام پور تیرا پہنچے تو یہاں اُنہوں نے اتراکھنڈ کی تعمیر میں شہید ہوئے مظاہرین کی 28 ویں برسی پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے شہید مظاہرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے ساتھ وزیر مملکت برائے دفاع و سیاحت اجے بھٹ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان سمیت بی جے پی کے کئی رہنما اور ایم ایل اے موجود تھے۔ Pushkar Singh paid Tributes to Uttarakhand Martyrs

شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ایک اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واہلنا کے شری دگمبر جین مندر میں منعقدہ بین الاقوامی یوم عدم تشدد کے پروگرام میں بھی شرکت کی اور وزیر اعلیٰ اس پروگرام میں شرکت کے بعد دہرادون روانہ ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی مظفر نگر آمد کو لے کر پولیس انتظامیہ الرٹ پر نظر آئی۔ CM Singh Pait Tributes to Uttarakhand Martyrs

اتراکھنڈ کے سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے اسٹیج سے اتراکھنڈ کے مظاہرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکیتا قتل کیس سے متعلق کہا کہ ’’ہم نے اس میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے اور اس معاملے میں فاسٹ ٹریک کورٹ میں ملزمین کو سخت ترین سزا دی جانی چاہیے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.