ETV Bharat / state

Free Travel for Laborers to Religious Places: یوپی حکومت مسلم مزدورں کو کلیئر شریف و اجمیر کا مفت سفر کرائے گی

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 7:46 PM IST

Updated : Jun 23, 2022, 7:58 PM IST

اترپردیش مزدور فلاح و بہبود بورڈ نے مزدوروں کی فلاح کے لیے کئی اہم فیصلے لئے ہیں، جس میں سبھی مذاہب کے مزدوروں کو مذہبی مقامات تک مفت میں سفر کرانے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم مزدور کو اجمیر شریف اور کلیئر شریف جانے کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔Uttar Pradesh Government Kind to Muslims

اترپردیش حکومت مسلم مزدورں کو کلیئر شریف و اجمیر کا مفت سفر کرائے گی
اترپردیش حکومت مسلم مزدورں کو کلیئر شریف و اجمیر کا مفت سفر کرائے گی

مزدور بورڈ کے صدر پنڈت سنیل بھرالہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کارخانوں میں کام کرنے والے مزدورں کی فلاح و بہبود کے لیے یونیفائیڈ نمبر جاری کیا جا رہا ہے جس سے ان کو حکومت کے متعدد اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ ششما سوراج اسکیم کے تحت خواتین مزدور کو سلائی مشین تقسیم کر ان کو بااختیار بنانے کی مہم جاری ہے۔Uttar Pradesh Government

یوپی حکومت مسلم مزدورں کو کلیئر شریف و اجمیر کا مفت سفر کرائے گی

اس کے علاوہ سبھی مذاہب کے مزدورں کو ان کے مذہبی مقامات پر سفر کرنے کے لیے تیرتھ یاترا اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سکھ مذہب کے مزدور امرتسر، ہندو مذہب کے مزدور ایودھیا، بنارس کے علاوہ مذہبی مقامات تک سفر کرنے کے لیے پیکج کا فائدہ لے سکتے ہیں وہیں مسلم مذہب کے مزدور اتراکھنڈ میں واقع کلیرشریف اور راجستھان میں واقع اجمیر شریف جانے کے لیے امدادی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے مزدوروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور مزدوروں کے دل میں جو برسوں سے تمنا تھی کہ وہ مذہبی مقامات تک جائیں لیکن پیسوں کی قلت کی وجہ سے وہ نہیں جا سکتے تھے، ان کے لیے بہت اہم اسکیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور فلاح و بہبود محکمہ مذہب اور ذات کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتا ہے سبھی مذاہب کے مزدوروں کا احترام کرتا ہے۔

بلڈوزر کارروائی اور اگنی پتھ اسکیم کو لے کر کے ملک بھر میں ہوئے احتجاجی مظاہروں پر اسد الدین اویسی کے ردعمل پر پنڈت سنیل بھرالہ نے کہا کہ اسد الدین اویسی جس طریقے کے بیانات اور ان کی سرگرمیاں ہوتی ہیں وہ ایک شدت پسندانہ تنظیم کی سرگرمیاں لگتی ہیں۔ وزیر داخلہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کی تمام سرگرمیوں کو نوٹس لے کر اس پر کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Mayawati on UP Government: اترپردیش حکومت مخصوص طبقے کو نشانہ بنارہی ہے، مایاوتی

Last Updated : Jun 23, 2022, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.