ETV Bharat / state

تاریخ دانوں نے مہارانا پرتاپ کو نہیں، اکبر کو بتایا عظیم: یوگی

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 4:02 PM IST

ایودھیا میں منعقد بھارتیہ جنتا پارٹی پسماندہ طبقہ مورچہ کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'تاریخ دانوں نے مہارانا پرتاپ کے بارے میں کچھ نہیں سوچا اور اکبر کو عظیم بتایا۔

Uttar Pradesh CM slams historians for titling Akbar as great
Uttar Pradesh CM slams historians for titling Akbar as great

ریاست اتر پردیش کے ضلع ایودھیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی پسماندہ طبقات مورچہ کی تین روزہ ورکنگ کمیٹی میٹنگ کے آخری دن وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پروگرام میں شرکت کی۔

تاریخ دانوں نے مہارانا پرتاپ کے بارے میں نہیں سوچا، اکبر کو بتایا عظیم: یوگی

میٹنگ کے اختتام پر مورچہ کے عہدیداروں اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تاریخ دانوں کی طرف انگلیاں اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'مہارانا پرتاپ کے بارے میں کچھ نہیں سوچا اور اکبر کو عظیم بتادیا۔

اس دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'کوئی بھی عظیم آدمی قوم کا ہوتا ہے۔ نشادراج، مہاراج سہیل دیو، مہارانی لکشمی بائی، شیواجی مہاراج، مہارانا پرتاپ، جھلکاری بائی، اُدا دیوی وغیرہ نے نہ صرف اپنے معاشرے بلکہ قوم کے لیے جنگ لڑی۔ لیکن پچھلی حکومتوں نے ذات کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کا کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں ہی ہوگی اعظم خان سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ 'لکشمی اور گنیش کی مورتی چین سے آتی تھی۔ لیکن کورونا کے دوران ہم نے فیصلہ کیا کہ اس مرتبہ مورتی چین سے نہیں آئے گی۔ ریاست میں مٹی کلا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ اب ہمارا پرجاپتی سماج گنیش و لکشمی کی مورتی اور برتن بھی بنائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.