ETV Bharat / state

Lucknow Dada Mian URS دادا میاں کا پانچ روزہ عرس آج سے شروع

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 1:46 PM IST

حضرت خواجہ محمد نبی رضا شاہ المعروف دادا میاں کی 115ویں سالانہ عرس کا آغاز نہایت کی شان و شوکت کے ساتھ لکھنو کے مال ایونیو میں شروع ہوگیا ہے۔ دادا میاں کا مزار بلاتفریق ملت مذہب گنگا جمنی تہذیب کا مرکز ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں سالانہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین و مریدین شرکت کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ Lucknow Dada Mian URS

دادا میاں کا پانچ روزہ عرس کا افتتاح
دادا میاں کا پانچ روزہ عرس کا افتتاح

لکھنو: حضرت دادا میاں نے انسانیت کے حوالے سے دنیا کے سامنے ایسی مثالیں پیش کیں جس کی روشنی ہر طرف بکھری ہوئی ہے۔ آپ نے اپنی مختصر سی عمر میں اتنا کام کر دکھایا، اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ اس کی جیتی جاگتی مثال ملک و بیرون ملک میں لاکھوں کی تعداد میں پھیلے ہوئے ان کے مریدین و عقیدت مند ہیں۔ دادا میاں کی پیدائش 25 ربیع الاول 1284ھ مطابق 1867ء میں اتر پردیش کے رام پور کے قصبہ بھینسونڑی میں ایک علمی میں گھرانے میں ہوئی۔

دادا میاں کا پانچ روزہ عرس آج سے شروع

ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1886 میں فوج میں ملازمت اختیار کر لی۔ اسی درمیان بنگال میں 1896 میں حضرت سیدنا مولانا عبدالحی ہے چئگامی کے مرید ہوگئے۔ پھر خلافت اور اجازت کے بعد 1905 میں لکھنؤ محلہ صدر بازار میں قیام کیا۔ دادا میاں کی وفات 24 ربیع الاول تین 1911 بروز اتوار لکھنؤ میں ہوئی۔ اپنی پسند کی جگہ مال ایونیو میں مدفون ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Lalu Prasad Yadav on RSS سب سے پہلے آر ایس ایس پر پابندی لگائی جائے، لالو یادو

درگاہ کے سجادہ نشین سید صباحت حسن شاہ نے بتایا کہ رواں برس 5 روزہ عرس بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 115 ویں عرس کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس میں ذکر ،میلاد شریف طرحی مشاعرہ ،چادر پوشی ،حلقہ ذکر ،محفل سماع ،غسل و صندل کے پروگرام کا اہتمام ہوگا۔ اس کے دوران آل انڈیا سمینار کا پروگرام بھی ہوگا جس کا عنوان تربیت مریدین اور شاہ رضا اور خانقاہی مزاج ہے اس کے ذریعے دادا میاں کی تعلیمات کو لوگوں کے سامنے لایا جائے گا جس میں عالم دین مفتی سید عارف اقبال خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ اور قرب و جوار کے علماء شامل رہیں گے۔ Three Days URS Begun From Today In Lucknow In Uttar Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.