ETV Bharat / state

NR Junior High School Students Felicitated این آر جونیئر ہائی اسکول میں مضمون نویسی مقابلہ

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 7:39 PM IST

ضلع مظفر نگر مکھیالی کے این آر جونیئر ہائی اسکول میں اردو اور انگریزی زبان میں تحریری مضمون نویسی مقابلہ میں 108 طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ N R Junior High School Writing Competition

1
1

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مکھیالی علاقے میں این آر جونئیر ہائی اسکول میں طلبہ کے لیے اردو اور انگریزی زبان میں تحریری مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں شامل ایک سو آٹھ 108طلبہ و طالبات کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔ اسکے علاوہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے منعقد کیے گئے مقابلہ میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسکول کی ایک طالبہ کو بھی خصوصی انعام سے نوازا گیا۔Writing Competition in Muzaffar Nagar UP

تحریری امتحان این آر جونئیر ہائی اسکول کے پرنسپل (قاری عبد الکریم قاسمیؔ مظفرنگری) نے اردو منعقد کرایا تھا۔ اس موقع پر پر این آر جونئیر ہائی اسکول کے بانی الحاج مولانا صوفی محمد حسن نقشبندی مجددی (خلیفہ مجاز مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم) بھی موجود رہے۔ صوفی محمد حسن نے نے کامیاب قرار دیے گئے 108 بچوں کو انعام سے نوازا۔

تحریری مقابلہ میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے 9 بچوں کے علاوہ مقابلہ میں شریک 99 دیگر بچوں کو بھی اشک شوئی کے انعام سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ گاؤں ددھیڑو میں سیرت النبی ﷺ کے مقابلے میں این آر جونیئر ہائی اسکول کی ایک طالبہ سونم پروین بنت فیروزالدین کو اعزازی انعام دے کر سرافراز کیا گیا۔ سونم پروین نے سیرت النبی ﷺ کے مقابلے میں گیارہ سو روپے کا نقد انعام حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Essay Writing Competition کُل ہند مضمون نویسی میں مسلم طالبہ کو پہلا مقام

اس موقع پر این آر جونئیر ہائی اسکول کے سبھی اساتذہ و بستی کے معزز حضرات موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.