ETV Bharat / state

ہنگر فری جونپور کے تحت اسلامی تعلیمات عام کررہے ہیں: مفتی عبد الرحمٰن قاسمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 1:37 PM IST

Under the Hunger Free Jaunpur Mission, no one should go hungry
Under the Hunger Free Jaunpur Mission, no one should go hungry

Hunger Free Jaunpur Mission: مفتی عبد الرحمٰن قاسمی پیس اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے نبی کا پیغام ہے 'افشو السلام و اطعموا الطعام' سلام کو عام کرو اور کھانا کھلاؤ۔ گویا ہم سارے لوگوں کو کھانا کھلانے کا کام کر رہے ہیں۔ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ ہنگر فری جونپور مشن کے تحت کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔

ہنگر فری جونپور کے تحت اسلام کی تعلیمات عام کررہے ہیں: مفتی عبد الرحمٰن قاسمی

جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے نوجوان عالم دین و الحکمہ انٹرنیشنل اسکول کے چیئرمین مفتی عبد الرحمٰن قاسمی تعلیم کے میدان میں بہترین کام کر رہے ہیں۔ آہستہ آہستہ اب وہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پچھلے تین مہینوں سے جمعہ کے دن شیر کی شاہی اٹالہ مسجد کے باہر جو مسلمانوں کے لیے ایک مرکز کی حیثیت رکھتی ہے۔ پیس اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت پانچ روپیہ میں بلا تفریق مذہب و ملت بریانی تقسیم کر رہے ہیں۔ جس سے کوئی بھی ضرورت مند ایک وقت کا کھانا شکم سیر ہوکر کھا سکتا ہے۔ ان کی اس نیک پہل کی عوام تعریفیں بھی کر رہے ہیں اور ان کی مدد بھی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے مفتی عبد الرحمٰن قاسمی اور ان کی ٹیم سے خصوصی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسرے مذہب پر ظلم کرنے والا رام کو ماننے والا تو ہو سکتا ہے لیکن رام کی ماننے والا نہیں: مولانا کلب رشید سے خصوصی گفتگو
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کا پیغام ہے 'افشو السلام و اطعموا الطعام' سلام کو عام کرو اور کھانا کھلاؤ گویا ہم سارے لوگوں کو کھانا کھلانے کا کام کر رہے ہیں اور ایک پلیٹ بریانی کی قیمیت محض پانچ روپیہ اس وجہ سے رکھا گیا ہے کہ ہر شخص عزت نفس کے ساتھ کھانا کھا سکے اور جس کے پاس پانچ روپیہ بھی نہیں ہے تو وہ مفت میں بھی کھا سکتا ہے۔ اس کے پیچھے مقصد یہی ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات عام ہوں اور لوگوں کی بھوک بھی ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک مشن ہے ہنگر فری جونپور، ایک دن ایسا آئے گا ہم پورے جونپور میں کھانا کھلائیں گے۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کیتن گپتا نے بتایا کہ آج میرا پہلا دن تھا۔ میں اپنے ہاتھوں سے غریبوں کو کھانا تقسیم کر رہا تھا۔ اس دوران جو خوشی مجھے محسوس ہو رہی تھی۔ میں اسے بیان نہیں کر سکتا ہوں اور آج ہی میں اس ٹیم کا حصہ بننا چاہتا ہوں، کیتن نے کہا کہ مجھے ہندو ومسلم سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ مجھے صرف اور صرف انسانیت سے مطلب ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے اہل خانہ سال میں ایک مرتبہ شہنشاہ بابا کا عرس کرواتے ہیں۔ جس کے پیچھے کا مقصد انسانیت کو فروغ دینا ہے۔
پیس اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے رکن ایڈووکیٹ ریاض احمد راج نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ٹیم نے پانچ روپیہ میں بریانی کھلانے کا جو کام شروع کیا تھا. اس کا نتیجہ اچھا ہے. انہوں نے کہا کہ پانچ روپیہ قیمت اس وجہ سے رکھی گئی ہے کہ کسی کو بھی کھانا لینے میں شرمندگی محسوس نہیں ہوگی۔ لوگوں تک ہمارا پیغام پہونچ رہا ہے۔ کچھ لوگ مدد بھی کر رہے ہیں۔ آہستہ آہستہ ہمارا مشن مزید کامیاب ہوگا۔
مرکزی سیرت کمیٹی کے سابق صدر و مائناریٹی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین حفیظ شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ جب ہم لوگ امن و شانتی اور کوئی بھوکا نہ سوئے اس کی بات کرتے ہیں اور پھر شاہی اٹالہ مسجد پر مفتی عبد الرحمٰن قاسمی کی نمائندگی میں اس کام کو انجام دیا جا رہا ہو، تو بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ کیونکہ سماجی معاشرے میں بہت کام ہوتے ہیں۔ مگر یہ الگ نوعیت کا پروگرام ہے۔ جہاں بھوکے کو بھر پیٹ کھانا کھلایا جا رہا ہو۔ اس سے ایک بہترین پیغام قوم و سماج میں جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.