ETV Bharat / state

Up Assembly Polls: 'دس فروری کو پولنگ محفوظ طریقے سے کرائی جائے گی'

author img

By

Published : Feb 9, 2022, 6:28 PM IST

دس فروری کو پولنگ محفوظ طریقے سے کرائی جائے گی، علی گڑھ ڈی ایم
دس فروری کو پولنگ محفوظ طریقے سے کرائی جائے گی، علی گڑھ ڈی ایم

علی گڑھ کی ڈی ایم سیلوا کماری Aligarh DM Selva Kumari نے بتایا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 فروری کو محفوظ طریقے سے کرائی جائے گی۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Assembly Elections کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جس کے لیے پولس اور انتظامیہ کی ٹیم نے مشترکہ طور پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ علی گڑھ کی 7 اسمبلی سیٹوں کے لیے 10 فروری کو ووٹنگ ہوگی، انتخابی مہم آج شام ختم ہوجائے گی۔

علی گڑھ آڈیٹوریم میں بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈی ایم اور ایس ایس پی نے کہا کہ بے خوف ووٹنگ کرانا پولیس انتظامیہ کی ترجیح ہے، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔'

دس فروری کو پولنگ محفوظ طریقے سے کرائی جائے گی، علی گڑھ ڈی ایم

پولنگ کی جگہ سے 100 میٹر کے فاصلے پر گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ہر پولنگ بوتھ پر ایک خاتون ورکر تعینات ہو گی جو خواتین ووٹر کی تصدیق کرے گی، خواتین ورکرز کو خصوصی طور پر تعینات کیا جائے گا تاکہ خواتین کو ووٹ ڈالنے اور اپنی شناخت کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: Mayawati criticizes BJP Government: علی گڑھ: مایاوتی نے ایس پی اور بی جے پی کے لاء اینڈ آرڈر پر اٹھائے سوال

ڈی ایم نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا پولنگ کے دوران اگر ان کو بھی کسی بھی طرح کی کوئی اطلاع ملتی ہے یا کوئی وائرل ویڈیو ملتی ہے تو وہ علی گڑھ انتظامیہ کو اطلاع کرے تاکہ اس کی تصدیق کی جاسکے اور اس کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔

واضح رہے کہ آج شام سے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی انتخابی مہم پر روک لگا دی جائے گی۔ پولنگ کو محفوظ کرانے کے لیے تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.