ETV Bharat / state

Traders protest Against Market Tax: منڈی ٹیکس کے خلاف تاجروں کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 9:33 PM IST

اترپردیش میں منڈی ٹیکس لگائے جانے کے خلاف آج کاروباریوں نے منڈی کے صدر گیٹ پر یوپی حکومت کے خلاف احتجاج Traders protest Against Market Tax کیا اور جم کر نعرے بازی کی۔

منڈی ٹیکس کے خلاف تاجروں کا احتجاج
منڈی ٹیکس کے خلاف تاجروں کا احتجاج

اترپردیش کے ضلع رامپور میں منڈی ٹیکس لگائے جانے کے خلاف آج کاروباریوں نے منڈی کے صدر گیٹ پر یوپی حکومت کے خلاف Protest against government in Rampur Mandi احتجاج کیا۔


اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین agricultural laws کو واپس لینے کے بعد اب اترپردیش حکومت نے منڈیوں پر ٹیکس مقرر کئے ہیں جس کے خلاف آج تاجروں نے اترپردیش کے دیگر اضلاع سمیت رامپور کی نوین منڈی کے صدر دروازے پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور جم کر نعرے بازی کی۔

ویڈیو


اس دوران اترپردیش ادیوگ ویاپار منڈل کے ضلع صدر شیلیندر شرما نے بتایا کہ 'زرعی قوانین کو واپس لیتے ہی حکومت نے منڈی ٹیکس لگاکر ویاپاریوں پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ جس کے خلاف پوری ریاست کے ویاپاری گذشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

شیلیندر شرما نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر سرکار نے منڈی فیس نہیں ہٹائی تو اترپردیش اسمبلی انتخابات میں تمام ویاپاری ایک طرفہ ووٹ کرکے ریاست کی یوگی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.