ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Road Accident مظفرنگر میں درد ناک سڑک حادثہ، بچی سمیت تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 9:07 AM IST

ہفتے کو دیر رات مظفرنگر میں ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچی سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔ Three Died In Muzaffarnagar Road Accident

مظفرنگر میں درد ناک سڑک حادثہ، بچی سمیت تین افراد ہلاک
مظفرنگر میں درد ناک سڑک حادثہ، بچی سمیت تین افراد ہلاک

مظفرنگر: دہلی دہرادون ہائی وے پر رات میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔لوڈیڈ کینٹر پلٹنے کے بعد کار سے ٹکرا گیا۔اس کار میں شوہر بیوی سمیت ان کے بھائی کی بیٹی سوار تھے جن کی موت ہوگئی ہے جب کہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، سنیچر کی رات میں سامان سے بھرا ایک کینٹر ہریدوار سے دہلی کی طرف جا رہا تھا۔ نئی منڈی کوتوالی علاقے کے گاؤں راٹھیڈی بائی پاس کے قریب ڈیوائیڈر کو عبور کرتے ہوئے اچانک کینٹر بے قابو ہو کر دہلی سے دہرادون جانے والی سڑک پر پلٹ گیا۔ اسی دوران دہلی سے تیز رفتاری سے آرہی بریزا کار کینٹر سے ٹکرا گئی اور بری طرح تباہ ہوگئی۔ اس میں سوار لوگ اندر پھنس گئے۔ راہگیروں کی اطلاع پر منڈی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے راہگیروں کی مدد سے گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ Three Died In Muzaffarnagar Road Accident

منڈی کوتوالی انچارج مہاویر سنگھ نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر کے رہنے والے آشیش اوستھی (28) اور اس کی بیوی نوپور اوستھی (26) اور اس کے بھائی دیپک اوستھی کی بیٹی کشمی (2) کی گاڑی سے باہر نکالے جانے سے پہلے ہی موت ہوگئی تھی۔ دیپک اوستھی اور ان کی اہلیہ رتنا ترپاٹھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دونوں کو ہائر سینٹر بھیج دیا گیا۔ ایس پی ٹریفک کلدیپ سنگھ نے بھی موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانکاری لی۔ دوسری جانب حادثے کے بعد کینٹر کا ڈرائیور اور ہیلپر فرار ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹریفک جام ہوگیا جسے پولیس نے کلیئر کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بارے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دونوں خاندان اصل میں ریوا، مدھیہ پردیش کے رہنے والے ہیں اور فی الحال گورنیشا کالونی، گوتم بدھ نگر میں رہتے ہیں۔ Three Died In Muzaffarnagar Road Accident

یہ بھی پڑھیں : Boat Capsized in Varanasi وارانسی میں عقیدت مندوں سے بھری کَشتی گنگا میں الٹ گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.