ETV Bharat / state

گالی دینے پر ایک شخص کا بہیمانہ قتل، ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Sep 26, 2019, 7:40 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:20 AM IST

گالی دینے پر ایک شخص کا بہیمانہ قتل، ملزمان گرفتار

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ روز مکل عرف بھولو نامی شخص کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔

ایس پی اجے کمار سہانی کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو100 نمبر پر کال آئی تھی جس کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی کہ ایک نامعلوم شخص کی لاش سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہونچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

لاش کی شناخت مکل عرف بھولو کے طور پر ہوئی ہے۔ موکل کے اہل خانہ نے تھانہ کھر کھودا میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں تین افراد کو گرفتار کیا، جنہوں نے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

گالی دینے پر ایک شخص کا بہیمانہ قتل، ملزمان گرفتار

پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد نے جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ مکل نے انہیں گالی دی تھی جس کے بعد ہاتھا پائی ہوئی اور غصہ میں آکر ملزمین نے ہلاک شدہ پر گولی چلائی۔

پولیس کے مطابق ملزمین نے لاش کو ہاپوڑ روڈ کے کنارے پھینک دیا تھا۔

پولیس نے اب تک کارروائی کرتے ہوئے بھاور چودھری، اشیش پارسا اور پریت تیاگی کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس کیس میں ملوث دو اور ملزمین گڈو اور انوراگ فرار ہیں۔

تمام ملزمین کا تعلق ہاپور سے ہے۔

Intro:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ روز مکل عرف بھولو نامی شخص کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا تھا تھا.


Body: ایس پی اجے کمار سہانی نے پریس کانفرنس کر بتایا کہ گزشتہ روز پولیس کو کو100 نمبر پر کال آئی تھی اور جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک نامعلوم شخص کی لاش سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ہے. پولیس موقع پر پہونچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا دیا.

لاش کی شناخت مکل عرف بھولو کے طور پر ہوئی ہے. موکل کے اہل خانہ نے تھانہ کھر کھودا میں تحریر دیا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اعتراف جرم کیا.

اس سلسلے میں پولیس کو 15 کلومیٹر تک خون کے نشان بھی ملے تھے جس کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ گرفتار شدہ افراد نے بتایا کہ مکل نے گالی دی تھی اس وجہ سے گھر میں پہلے گولی سے مارا اس کے بعد گلے پر ڈنڈا رکھ کر گلا دبا دیا.

اس کے بعد ان لوگوں نے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر ہاپوڑ روڈ کے کنارے پھینک دیئے تھے. پولیس نے کہا کہ چونکہ مارنے کے آٹھ گھنٹے کے بعد یہ لوگ لاش کو موٹر سائیکل سے لے جارہے تھے اس وجہ سے پر نہیں مڑ رہا تھا اور وہ سڑک پر رگڑتے ہوئے گیا اس لئے روڈ پر خون کے نشان ملے تھے.

پولیس نے اب تک کارروائی کرتے ہوئے بھاور چوہدری، اشیش پارسا، پریت تیاگی کو گرفتار کیا ہے جبکہ گڈو اور انوراک فرار ہیں. ملزمان سے پولیس نے ایک طمنچہ دو زندہ کارتوس دو موٹرسائیکل برآمد کیا.
یہ سبھی ہاپور کے رہنے والے ہیں
مفرور افراد کی گرفتاری میں پولیس مسلسل کوشش کر رہی ہے.


Conclusion:بائٹ ایس ایس پی اجے کمار سھانی
Last Updated :Oct 2, 2019, 3:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.