ETV Bharat / state

AMU Vice Chancellor Release Eight Books: وائس چانسلر نے کے اے نظامی سنٹر کی شائع کردہ کتابوں کا اجراء کیا

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 12:29 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے نظامی سینٹر فار قرآنک اسٹڈیز کے ڈائرکٹر پروفیسر اے آر قدوائی نے کہا "کے اے نظامی سینٹر نے قرآن سے متعلق علوم پر 2013 ء سے اب تک 80 سے زائد کتابیں شائع کی ہیں۔ مختلف موضوعات اور تراجم کے ذریعہ سنٹر کی کتابیں ہندی، انگریزی اور اردو میں قرآنی علوم کی تفہیم اور تحقیق کو آگے بڑھانے کا کام کر رہی ہیں۔ AMU Vice Chancellor Release Eight Books Published By K A Nizami Centre

کتابوں کا اجراء
کتابوں کا اجراء

کے اے نظامی سینٹر فار قرآنی اسٹڈیز ایک نیا قائم کردہ مرکز ہے، جس کا نام پروفیسر کے اے نظامی (1925-1997) کے نام پر رکھا گیا ہے، جو جنوبی ایشیا کے ایک تسلیم شدہ مورخ اور اسلامی اسکالر تھے، جنہوں نے پچاس سے زائد کتابیں تصنیف کیں اور تقریباً نصف صدی تک یونیورسٹی سے وابستہ رہے۔ تاریخ کے شعبہ کے پروفیسر اور چیئرمین، سوشل سائنسز کی فیکلٹی کے ڈین، سرسید ہال کے پرووسٹ، پرو وائس چانسلر، وائس چانسلر اور شام میں سفیر کی حیثیت سے مختلف خدمات انجام دیں۔

AMU Vice Chancellor Release Eight Books Published By K A Nizami Centre


کے اے نظامی سینٹر فار قرآنی اسٹڈیز کا اولین مقصد قرآنی علوم کے بہترین مراکز میں سے ایک نمیاں مقام حاصل کرنا اور معاشرے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کرناہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے نظامی سینٹر فار قرآنک اسٹڈیز کے ڈائرکٹر پروفیسر اے آر قدوائی نے کہا "کے اے نظامی سینٹر نے قرآن سے متعلق علوم پر 2013 ء سے اب تک 80 سے زائد کتابیں شائع کی ہیں۔ مختلف موضوعات اور تراجم کے ذریعہ سنٹر کی کتابیں ہندی، انگریزی اور اردو میں قرآنی علوم کی تفہیم اور تحقیق کو آگے بڑھانے کا کام کر رہی ہیں۔

شائع کردہ کتابوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
۱. ” کنٹمپوریری اسلامک اسکالرشپ ان ساؤتھ ایشیا : این اسسمنٹ"،
۲. ہیوننیس آف پروفیٹس : دی قرآنک پروفیٹیولو جی"،
۳. کنٹریبیوشن آف دارالعلوم دیو بند ٹوتفسیر" از ڈاکٹر عبدالقادر چوغلے،
۴. "ترجمانی رحمانی‘‘ از پروفیسر اے آر قدوائی.
۵. "اللہ کی کتاب کی پانچ مانگیں" از پروفیسر فضل الرحمن گنوری،
۶. "دل جو تھا ظلمت کدہ، ماہ منور ہو گیا" از ڈاکٹر محمد ہارس بن منصور،
۷۔ قرآنی علوم کا ارتقاء عہد اسلامی کے ہندوستان میں" از پروفیسر ظفرالاسلام۔
۸۔ ہاؤٹو پروموٹ دی اسٹڈی آف قرآن ایمنگ ویمن" از ڈاکٹر نزیر احمد مجید و ڈاکٹر ارشاد اقبال۔

مزید پڑھیں:Orientation Program in AMU: اے ایم یو میں ڈپلوما انجنیئرنگ کے طلبہ کیلئے اورینٹیشن پروگرام


وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ان کتابوں کا اجراء کرتے ہوئے کہا یہ تصانیف اسلامی عقیدے سے متعلق روایات کے بارے میں اکثر پو چھے جانے والے سوالات کے جوابات دیں گی، اسلامی اسکالرز کے علمی خدمات کی تفہیم میں مددگار ہوں گی اور اسلامی فلسفہ کی اہم روایات اور جنوب ایشیائی اسلام سے ابھرنے والی دانشورانہ تحریک کو سمجھنے میں ان سے مدد ملے گی"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.