ETV Bharat / state

لکھنؤ: جڑواں بچوں کا کامیاب آپریشن

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 1:34 PM IST

کے جی ایم یو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے جڑواں بچوں کو آپریشن کے ذریعے الگ کر کے نئی زندگی دینے میں کامیابی حاصل کی۔

لکھنؤ:جڑوا بچو کا کامیاب اپریشن
لکھنؤ:جڑوا بچو کا کامیاب اپریشن

لکھنؤ: کے جی ایم یو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے جڑواں بچوں کو آپریشن کے ذریعے الگ کر کے نئی زندگی دینے میں کامیابی حاصل کی۔

اطلاعات کے مطابق کشی نگر کے رہائشی ایک مزدور کے گھر میں گزشتہ سال جڑواں بچہ پیدا ہوا، جس کے بعد کنبہ نے بچوں کو ڈاکٹرز کو دکھایا، ڈاکٹروں نے ایک سال کی عمر کے بعد آپریشن کرانے کی بات کہی۔

اس دوران گاؤں کے لوگوں کی مدد سے متاثرہ افراد اپنے بچے کو لے کے جی ایم ہسپتال لکھنؤ پہنچے جہاں کے ڈاکٹرز نے بچوں کو دیکھا اور آپریشن کرانے کی صلاح دی۔

اس آپریشن میں گیسٹرو سرجری کے ڈاکٹر ابھیجیت چندرا ، ڈاکٹر ویوک، ڈاکٹر ایمبریش کمار اور ڈاکٹر ایس سنگھ سمیت متعدد ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک پیچیدہ آپریشن کیا۔

آپریشن ٹیم کے ڈاکٹروں کے مطابق بچہ کنوجائنس ٹونس بیماری میں مبتلا تھے۔ پیٹ اور سینے آپس میں جڑے ہوئے تھے۔ جگر کا ایک حصہ چسپا ہوا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر ان دونوں کا ایک ہی دل ہوتا تو صرف ایک ہی کو بچایا جاسکتا تھا۔ جگر کے الگ ہونے کے ساتھ ، ایک مشترکہ حصہ منسلک تھا ، جسے الگ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.