ETV Bharat / state

مظفرنگر: ضرورت مند افراد کے درمیان گرم کپڑے تقسیم کئے گئے

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 2:26 PM IST

مظفرنگر میں شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری میں ایک پروگرام کے دوران ضرورت مندوں میں کمبل، لحاف اور گرم کپڑے وغیرہ تقسیم کئے گئے، وہیں مختلف مساجد کے معززین حضرات کو کمبل دیا گیا نیز مدارس کے اساتذہ کو گرم کپڑے دیے گئے اور خواتین میں جائے نماز تقسیم کی گئی۔

ضرورت مند افراد کے درمیان گرم کپڑے تقسیم
ضرورت مند افراد کے درمیان گرم کپڑے تقسیم

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری میں آج ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے، کمبل اور لحاف وغیرہ ضرورت مند افراد میں تقسیم کئے گئے۔

مظفر نگر کی تاریخی جامع مسجد حوض والی مسجد لوہیا بازار میں واقع معروف علمی و دینی ادارا شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کے شعبہ خدمت خلق کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کمبل و لحاف، گرم کپڑے وغیرہ تقسیم کئے گئے۔

ضرورت مند افراد کے درمیان گرم کپڑے تقسیم

پروگرام کا آغاز مولانا محمد حذیفہ مظاہری کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور بارگاہ رسالت میں نعت پاک قاری حفظ الرحمن صاحب امام مسجد انصاریان نے پیش کی، پروگرام کی صدارت معنی لائبریری قاری محمد خالد قاسمی نے کی۔

ضرورت مند افراد کے درمیان گرم کپڑے تقسیم
ضرورت مند افراد کے درمیان گرم کپڑے تقسیم

قاری محمد خالد قاسمی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ خدمت خلق ایک بڑی عبادت ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے کرنے سے انسان خدا اور بندے دونوں کا منظور نظر بن سکتا ہے، آپ نے لائبریری کے شعبہ خدمت خلق کے ذریعے غریب، بے سہارا مریضوں اور کمزوروں کی مدد کی اجمالی تفصیل بھی بیان کی۔

اس موقع پر معروف صحافی جناب عزیز الرحمن خان، راشٹریہ سہارا اردو جناب گلفام احمد، صحافی شاہ ٹائمز ہندی ظفر اقبال، صحافی ای ٹی وی اردو حیدرآباد جناب شاہد ارمان حسینی، صحافی اخبار مشرق اردو نے تشریف لا کر لائبریری کی خدمات کو سراہا اور اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کے اختتام پر شہر مظفرنگر کی مختلف مساجد کے معززین حضرات کو کمبل دیا گیا، اساتذہ مدارس کو گرم کپڑے دیے گئے اور خواتین میں جائے نماز تقسیم کی گئی۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.