ETV Bharat / state

Maulana Rabey Hasani Nadwi death مولانا رابع حسنی ندوی کا انتقال عالم اسلام کے لئے خسارہ

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 7:24 AM IST

قاضی زین الساجدین
قاضی زین الساجدین

عالم اسلام کی مشہور شخصیت اور آل انٹیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال پر میرٹھ کے قاضی قاضی زین الساجدین نے کہا کہ مولانا کا انتقال ملت اسلامیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

قاضی زین الساجدین

میرٹھ:میرٹھ میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نمازپر سکون ماحول میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر میرٹھ کی شاہی جمع مسجد اور شہر کی دیگر مساجد میں بھی مسلمانوں نے نماز جمع ہادا کی۔اس موقع پر شہر قاضی زین الساجیدین نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی طاق راتوں میں پائی جانے والی شب قدر کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی،اس کے علاوہ انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مولانا کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید رابع حسنی ندوی کی رحلت ملت اسلامیہ کے لئے عظیم ترین سانحہ اورخسارہ ہے، جسکی بھرپائی مشکل ہے،انہوں نے کہاکہ مولاناملت اسلامیہ ہندکے لئے ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی طورپر مقبول ترین بزرگ شخصیت تھے۔ اونچے درجہ کے متواضع اورملنسار تھے،ملت کے لئے ان کی بڑی خدمات ہیں ۔مولانا کی وفات کوملت کاعظیم خسارہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولاناکی عظیم ترین خدمات ہیں جنکوفراموش نہیں کیاجاسکتاہے ۔

مولانا نے آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ اوردارالعلوم ندوۃ العلماء کے ذریعہ پورے خلوص کے ساتھ ملت کی خدمات انجام دی ہیں، اللہ تعالی انہیں بہترین بدلہ عنایت فرمائے اورامت کوانکانعم البدل عطاء فرمائے۔

مزید پڑھیں:Maulana Rabey Hasani Nadwi death مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال سے ملت کا ناقابل تلافی نقصان، مولانا ذکی نور عظیم

شہر قاضی نے کہا کہ مولانا ہمیشہ سبھی مسلمانوں کو ساتھ لیکر چلتے، انہوں نے تمام مسلک کے علماء کو ایک ساتھ رکھنے کا کام کیا۔ اس کے علاوہ شہر قاضی نے رمضان المبارک میں عبادات کو لیکر کہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں شب قدر کی خاص اہمیت ہے۔ایک شب ہزار مہینوں سے افضل ہے،لہذا رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے طاق راتوں میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.