ETV Bharat / state

Ending with a 6000 km race چھ ہزار کلومیٹر کی دوڑ سیو یوتھ، سیو نیشن، سیو ارتھ کے نعرے کے ساتھ اختتام پذیر

author img

By

Published : May 22, 2023, 12:19 PM IST

چھ ہزار کلومیٹر کی دوڑ
چھ ہزار کلومیٹر کی دوڑ

ایشین میراتھن چیمپئن 1992 سنیتا گودارا جی نے کہا کہ 6000 کلو میٹر کی دوڑ 88 دنوں میں مکمل کرنا واقعی ایک بڑا ریکارڈ ہے، یقیناً روپیش مکوانہ نے ملک میں کھیلوں کے تئیں بیداری پیدا کی ہے جو ایک سنگ میل ثابت ہونے جا رہا ہے۔

نئی دہلی: قومی دارلحکومت دہلی میں یوتھ سیو، نیشن سیو، ارتھ سیو کے نعرے کے ساتھ الٹرا رنر روپیش مکوانا نے آج صبح انڈیا گیٹ پہنچ کر PEFI کے تعاون سے گولڈن کواڈریلیٹرل کی 6000 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کی ۔انہوں نے اس تاریخی دوڑ کو 88 دنوں میں مکمل کیا۔گنیز بک آف ورلڈ کے لیے اپنا دعویٰ بھی درج کرایا۔ 21 فروری 2023 کو انڈیا گیٹ سے پرفُلا اکانت نے اس دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس 6000 کلومیٹر کی سنہری چوکور دوڑ (کواڈریلیٹرل )میں روپیش مکوانا دہلی-ممبئی-چنئی کولکاتہ ہوتے ہوئے دہلی واپس آئے۔


میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ 88 دنوں کے اس سفر میں وہ روزانہ 70 سے 75 کلو میٹر دوڑتے تھے، اس سفر کا مقصد ملک کے نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی نشے کے خلاف مہم چلانا ہے۔ ہمارے ملک کے نوجوانوں میں بہت زیادہ جسمانی اور ذہنی طاقت ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب نوجوانوں کو صحیح سمت ملے اور کھیل میں اہم کردار ادا کر سکے۔

مزید پڑھیں:سہارنپور میں سائیکل دوڑ کا انعقاد

پی ای ایف آئی کے نیشنل سکریٹری ڈاکٹر پیوش جین نے بتایا کہ پی ای ایف آئی کے تعاون سے یہ تاریخی ریس آج ختم ہوئی اور ہمیں امید ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم ہمیں جلد ہی اس ریکارڈ کے لیے سرٹیفکیٹ دے گی۔ روپیش مکوانہ جیسے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں جو ملک میں کھیلوں کی بیداری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کی قیادت میں کھیلوں کی سپر پاور بننے کا جو خواب ملک نے آزادی کے لافانی دور میں دیکھا تھا، وہ یقیناً جلد ہی پورا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.