ETV Bharat / state

Prophet Remark Row: توہین رسالت معاملے میں گرفتار دس مظاہرین رہا

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 10:49 PM IST

ایس ایس پی آکاش تومر نے بتایا کہ نوپور شرما کے خلاف احتجاجی مظاہرے Protest Against Nupur Sharma کے دوران ہونے والے تشدد کے معاملے میں پولیس نے دیوبند سے دانش، لقمان، کاشف، فضل، کریم، زیبر، عباس، شاہ عالم، شاہنواز، عظیم، صادق اور زبیر کو آئی پی سی کی دفعات، فوجداری ایکٹ اور سرکاری کام میں رُکاوٹ ڈالنے کے الزامات میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ اس سبھی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد آج جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔Ten People Arrested During A Blasphemy

Prophet Remark Row
توہین رسالت پر احتجاج کے دوران گرفتار 10 افراد رہا

سہارنپور: بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے ذریعہ پیغمبر اسلام کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف گذشتہ 10 جون کو نکالے گئے پُرامن مظاہرے میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد پولیس کے ذریعہ گرفتار کئے گئے 10 افراد کو عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد آج جیل سے رہا کر دیا گیا۔ Ten People Arrested During Blasphemy Protest Released

ایس ایس پی آکاش تومر نے اتوار کی شام بتایا کہ نوپور شرما کے خلاف احتجاجی مظاہرے Protest Against Nupur Sharma کے دوران ہونے والے تشدد کے معاملے میں پولیس نے دیوبند سے دانش، لقمان، کاشف، فضل، کریم، زیبر، عباس، شاہ عالم، شاہنواز، عظیم، صادق اور زبیر کو آئی پی سی کی دفعات 147،148،149،332،353،504،506 اور7 فوجداری ایکٹ اور سرکاری کام میں رُکاوٹ ڈالنے کے الزامات میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس سبھی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد آج جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Nupur Sharma: اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں نپور شرما کی گرفتاری کی مانگ

واضح رہے کہ جمیعتہ علما ہند (محمود مدنی گروپ) کی جانب سے ان سبھی افراد کے لئے دیوبند کورٹ میں پیروی کی گئی تھی۔ عدالت نے ہفتہ کو سبھی افراد کی ضمانت عرضی منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔ جمیعتہ علما کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سبھی دس افراد کو دیوبند جیل س رہا کردیا گیا ہے۔ Ten People Arrested During Blasphemy Protest Released

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.