ETV Bharat / state

Taziyati Ijlas on Gopichand Narang In Meerut: پروفیسر گوپی چند نارنگ کی یاد آن لائن تعزیتی جلسے کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 4:12 PM IST

پروفیسر گوپی چند نارنگ کی یاد آن لائن تعزیتی جلسے کا انعقاد
پروفیسر گوپی چند نارنگ کی یاد آن لائن تعزیتی جلسے کا انعقاد

عالمی شہرت یافتہ پروفیسر گوپی چند نارنگ کی یاد میں میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں آن لائن تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔Taziyati Ijlas In Meerut

اردو دنیاں کے مشہور و معروف نقاد گوپی چند نارنگ کے انتقال پر غم کا ماحول بنا ہوا ہے، اردو دنیاں سے وابستہ اساتذہ اور ادیبوں کی جانب سے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔ اسی ضمن میں آج میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ادب نما پروگرام کے تحت آن لائن تعزیتی اجلاس میں شرکت کر گوپی چند نارنگ کو خراج تحسین پیش کی گئی۔ جس میں ملک کے علاوہ بیرونی ممالک سے اردو زبان سے وابستہ ادیبوں نے بھی اجلاس میں شامل ہوکر گوپی چند نارنگ کو اپنا عقیدت نذرانہ پیش کیا۔

پروفیسر گوپی چند نارنگ کی یاد آن لائن تعزیتی جلسے کا انعقاد

شعبہ اردو اور بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالرز انجمن ( ایوسا) کے مشترکہ اہتمام میں عالمی شہرت یافتہ نقاد پروفیسر گوپی چند نارنگ کی یاد میں آن لائن تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا. جس میں بھارت کے علاوہ بیرونی ممالک سے اردو کے ادیب وشعراء اور نقاد نے جلسے میں شامل ہوکر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ تہذیب کے علمبردار پروفیسر گوپی چند نارنگ کی زندگی زبانوں کے ساتھ دو مذاہب کے درمیان پیدا کی جا رہی دوری کو ختم کرنے کا درس دیتی ہے۔ اس لیے موجودہ عہد میں ان کی تخلیقات کو نئی نسلوں تک پہنچانے کی بے حد ضرورت ہے تاکہ مذاہب کے درمیان پیدا کی جا رہی دوریوں کو کم کیا جا سکے۔

میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پروفیسر گوپی چند نارنگ کی یاد میں آج آن لائن تعزیتی جلسے میں جہاں اردو دنیاں سے وابستہ ادیبوں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا تو وہیں شعبہ کی جانب سے گوپی چند نارنگ کی کتابوں کی بھی نمائش کی گئی تاکہ طلباء ان کی تخلیقات سے استفادہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tribute to Gopi Chand Narang in Meerut: گوپی چند نارنگ کے انتقال پر میرٹھ میں اردو داں طبقہ سوگوار


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.