ETV Bharat / state

Tabassum Death Case تبسم کے اہلخانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 10:44 AM IST

الزام ہے کی آٹھ اکتوبر کو شوہر اور اس کے فیملی کے لوگوں نے تبسم کو زبردستی تیزاب پلایا جس کے بعد تشویش ناک حالت کے چلتے اس کو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تین دن تک وہ زندگی اور موت کے ساتھ لڑتی رہی لیکن تین دن کے بعد وہ زندگی کی جنگ ہار گئی۔ Tabassum Death Case

Etv Bharat
Etv Bharat

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے میڈیا سینٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرحومہ تبسم کے خاندان کے لوگوں نے پریس کانفرنس کرکے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ تبسم کی والدہ حسن آرا نے تبسم کے سسرال والوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر میری بچی کو تیزاب پلاکر مار دیا گیا ہے۔

تبسم کے اہلخانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی تبسم کا نکاح 11 سال قبل مظفر نگر کے گاؤں ناولا کے رہائشی ہارون کے ساتھ ہوا تھا۔ شادی کی کچھ دن بعد سے ہی تبسم کے شوہر اور اس کی ساس اور فیملی کے لوگوں نے جہیز کو لے کر پریشان کرنا شروع کر دیا تھا اُنہوں نے کہا کہ اور زیادہ جہیز نہ ملنے کی وجہ سے تبسم کو کئی مرتبہ مار پیٹ کر گھر سے بھی باہر نکالا جس کے بعد پولیس کی دیکھ ریکھ اور پنچائیت کر کے تبسم کو دوبارہ سسرال بھیج دیا گیا لیکن جہیز میں اندھے ہوئے بھیڑیوں کی بھوک کم نہ ہوئی۔اور پریشان کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ Tabassum Death Case

الزام ہے کی ہارون جو پنجاب میں کام کرتا ہے اور وہاں ایک اور نکاح اُس نےکیا ہوا ہے۔ الزام ہے کی آٹھ اکتوبر کو شوہر اور اس کے فیملی کے لوگوں نے تبسم کو زبردستی تیزاب پلایا جس کے بعد تشویش ناک حالت کے چلتے اس کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تین دن تک وہ زندگی اور موت کے ساتھ لڑتی رہی مگر تین دن کے بعد وہ زندگی کی جنگ ہار گئی۔ Tabassum Death Case

انہوں نے کہا کہ کی ہم نے ان سبھی کے خلاف پولیس میں تحریر بھی دی پر ہمیں ابھی تک انصاف نہیں مل سکا اور ملزمین کھلے عام گھوم رہے ہیں ۔ہمیں انصاف چاہیے اور میری بیٹی کا قتل کرنے والے قاتل جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو اور انہیں سخت ترین سزا ملے ۔ Tabassum's mother press conference

یہ بھی پڑھیں: Honor killing in Mathura غیرت کے نام پر قتل، پولیس نے والد کو گرفتار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.