ETV Bharat / state

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کے پیش نظر احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 1:25 AM IST

ملک میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ڈیزل کی قیمیت پیٹرول کی قیمت سے زیادہ ہے، اور گذشتہ کچھ روز سے مسلسل ان کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کے پیش نظر احتجاجی مظاہرہ
ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کے پیش نظر احتجاجی مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی سمیت مل بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے خلاف سماجوادی پارٹی نے آج احتجاجی مطاہرہ کیا، اس دوران پارٹی کے تمام عہدے داران اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیا، حالانکہ اس احتجاج کے لیے ضلع انتظامیہ سے محض دو گھنٹے کی اجازت لی گئی تھی۔

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کے پیش نظر احتجاجی مظاہرہ

بریلی شہر کے گاندھی پارک میں سماجوادی پارٹی کے عہدے داران نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہّ دار ٹھہرایا۔

بریلی شہر کے گاندھی پارک میں سماجوادی پارٹی کے عہدے داران نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہّ دار ٹھہرایا
بریلی شہر کے گاندھی پارک میں سماجوادی پارٹی کے عہدے داران نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہّ دار ٹھہرایا

احتجاجی مظاہرہ میں شامل ضلع صدر اگم موریہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی بہت متاثر ہوا ہے۔

دوران پارٹی کے تمام عہدے داران اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیا، حالانکہ اس احتجاج کے لیے ضلع انتظامیہ سے محض دو گھنٹے کی اجازت لی گئی تھی
دوران پارٹی کے تمام عہدے داران اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیا، حالانکہ اس احتجاج کے لیے ضلع انتظامیہ سے محض دو گھنٹے کی اجازت لی گئی تھی

انہوں نے کہا کہ آج عام آدمی کو اپنے گھر کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو رہا ہے، ایسے حالات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑکر رکھ دی ہے۔

بریلی سمیت مل بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے خلاف سماجوادی پارٹی نے آج احتجاجی مطاہرہ کیا
بریلی سمیت مل بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے خلاف سماجوادی پارٹی نے آج احتجاجی مطاہرہ کیا

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر درمیانی کنبہ پر ان قیمتوں کا سب سے زیادہ اثر ہوا ہے، اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر عطا الرحمٰن نے کہا کہ اچھے دنوں کا وعدہ، پیٹرول اور ڈیزل کی کم قیمت، روزگار، سرکاری ملازمت، کالا دھن اور اس طرح کے تمام تر سبزباغ دکھاکر سنہ 2014 میں بی جے پی نے مرکز میں اقتدار حاصل کیا تھا، لیکن اب تمام وعدوں کو بھول کر بی جے پی بھی عوام کو سہولیت دلانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

ملک میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ڈیزل کی قیمیت پیٹرول کی قیمت سے زیادہ ہے، اور گذشتہ کچھ روز سے مسلسل ان کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
ملک میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ڈیزل کی قیمیت پیٹرول کی قیمت سے زیادہ ہے، اور گذشتہ کچھ روز سے مسلسل ان کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چھ برسوں میں عالمی سطح پر خام تیل سب سے کم قیمت میں آئی ہے، لیکن مرکزی حکومت تیل کو سستا کرنے کے بجائے ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.