ETV Bharat / state

SP Candidate Files Nomination from Sahibabad: ایس پی کے امیدوار نے صاحب آباد سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 10:52 PM IST

ایس پی اور آر ایل ڈی کے مشترکہ امیدوار امرپال شرما نے غازی آباد کی صاحب آباد اسمبلی سیٹ کے لیے SP Candidate Filed Nomination پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

SP candidate filed nomination papers from Sahibabad
ایس پی کے امیدوار نے صاحب آباد سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Pools 2022 کی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ تقریباً تمام پارٹیوں نے پہلے مرحلے کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتہ کو ایس پی اور آر ایل ڈی کے مشترکہ امیدوار امرپال شرما نے ریاست کی سب سے بڑی غازی آباد کی صاحب آباد اسمبلی سیٹ کے لیے SP Candidate Filed Nomination پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

ضلع انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق سہ پہر تین بجے تک لونی اسمبلی حلقہ میں پانچ امیدواروں نے سات فارم خریدے ہیں جبکہ مراد نگر اسمبلی حلقہ سے نو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی خریدے ہیں، لیکن ابھی تک کسی امیدوار نے اپنی درخواست داخل نہیں کی ہے۔


غازی آباد کے صاحب آباد اسمبلی حلقہ سے چھ امیدواروں نے فارم خریدے ہیں، لیکن ابھی تک کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔

غازی آباد اسمبلی حلقہ سے چھ امیدواروں نے 9 فارم خریدے ہیں، لیکن کسی بھی امیدوار نے درخواست فارم جمع نہیں کیا۔

مودی نگر اسمبلی حلقہ میں آٹھ امیدواروں نے نو فارم خریدے ہیں اور کسی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کو بڑی تعداد میں نامزدگی جمع ہونے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.