ETV Bharat / state

ساکشی مہاراج نے ریپ کے ملزم کو شکریہ کہا!

author img

By

Published : Jun 6, 2019, 3:47 AM IST

Updated : Jun 6, 2019, 4:21 AM IST

ریاست اترپردیش کے انّاؤ پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج نے سیتاپور کے ضلع جیل پہنچ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ سینگر سے ملاقات کی۔

sakshi

کلدیپ سینگر انّاؤ ضلع کے بنگارمئو سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں اور انّاؤ کے سرخیوں میں رہنے والے ریپ کیس کے کلیدی ملزم ہیں۔

ریپ کے ملزم کلدیپ سینگر سے ساکشی مہاراج کی ملاقات

کلدیپ سینگر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران ساکشی مہاراج نے کہا کہ 'ہمارے یہاں کے بہت ہی کامیاب اور پسندیدہ رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر جی کافی روز سے یہاں ہیں۔ انتخابات کے بعد ان کا شکریہ ادا کرنا مناسب سمجھا تو ملنے آ گیا۔'

ساکشی مہاراج کی یہ ملاقات اس لیے اتنی سرخیاں بٹور رہی ہیں کیونکہ سال بھر پہلے انّاؤ کا وہ مبینہ ریپ کیس ملک اور بیرون ممالک میں کافی چرچہ میں رہا جس میں کلیدی ملزم کلدیپ سنگھ سینگر ہیں۔

متاثرہ نابالغ لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ رکن اسمبلی کلدیپ سینگر نے اپنے گھر پر اس وقت اس کے ساتھ ریپ کیا تھا جب وہ اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ ان کے گھر پر نوکری مانگنے گئی تھیں۔

Intro:Body:

news


Conclusion:
Last Updated : Jun 6, 2019, 4:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.