ETV Bharat / state

سہارنپور: 6 ماہ پُرانے قتل کا معمہ حل

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 4:13 PM IST

اتر پردیش کے شہر سہارنپور کی تھانہ بہٹ پولیس نے کرائم برانچ ٹیم کے ساتھ مل کر 6 ماہ پُرانے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سہارنپور قتل کیس
سہارنپور قتل کیس

تھانہ بہٹ پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے رواں برس 4 فروری کو ہوئے قتل کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا اور ان کی نشاندہی پر قتل میں استعمال کئے گئے ہتھیار کو بھی برآمد کر لیا ہے۔

اتُل شرما، ایس پی دیہات، سہارنپور

رواں برس 4 فروری کو گاؤں کھڑکا میں چائے کی دوکان پر کام کرنے والے فیاض کو دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اس قتل کیس میں بہٹ پولیس اور کرائم برانچ مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی تھی اور 6 ماہ بعد انہیں کامیابی ملی اور اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تفتیش کے دوران گرفتار شدہ تبریز نے بتایا کہ وہ مقتول فیاض سے چائے کی دکان خالی کروانا چاہتا تھا لیکن وہ دکان خالی نہیں کررہا تھا جس کے سبب تبریز نے وکیل ولد جمیل کو 80 ہزار روپے دے کر وکیل اور مکرم عرف مونو سے فیاض کا قتل کروا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.