ETV Bharat / state

آر ایل ڈی کے ترجمان کو قتل کی دھمکی

author img

By

Published : Jun 1, 2019, 8:50 AM IST

آر ایل ڈی کے ترجمان کو قتل کی دھمکی

لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد مغربی اترپردیش میں سیاسی رنجش کی وجہ سے قتل کی واردات میں اضافہ ہوگیاہے۔

میرٹھ میں آر ایل ڈی کے ریاستی ترجمان شاداب چوہان کو نامعلوم شخص نے بذریعہ فون قتل کرنے کی دھمکی دی ساتھ ہی عدالت عظمیٰ کی بھی توہین کی گئی ہے۔

آر ایل ڈی کے ترجمان کو قتل کی دھمکی

شاداب چوہان کے مطابق بابری مسجد اور رام مندر معاملہ سے متعلق یوٹیوب پر ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد انھیں فون پر قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دلت پسماندہ طبقے کی آواز بلند کرتے ہیں جسے موجودہ حکومت ختم کردینا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھمکی دینے والا خود کو سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس سے وابستہ بتا رہا تھا جس سے واضح ہے حکومتی کارندے دھمکی میں ملوث ہونگے۔

شاداب چوہان نے ایس ایس پی نتن تیواری سے اس کی تحریری شکایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مغربی اترپردیش کے بجنور میں بی ایس پی رہنما حاجی محمد احسان اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا گیاتھا۔

Intro:لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد مغربی اتر پردیش میں سیاسی رنجش کی وجہ سے قتل کی وارداتوں نے سنسنی پھیلا دیا ہے.


Body:میرٹھ میں آر ایل ڈی کے ریاستی ترجمان شاداب چوہان کو نامعلوم شخص نے بذریعہ فون پر قتل کرنے کی دھمکی دی ساتھ ہی عدالت عظمیٰ کی بھی توہین کی ہے.
شاداب چوہان کا کہنا ہے کہ بابری مسجد اور رام مندر معاملہ پر اس یوٹیوب پر ان کی ویڈیو دیکھی ہے جس کی وجہ سے اس نے فون پر قتل کی دھمکی دی ہے. انہوں نے نے کہا کہ ہم دلت پسماندہ طبقے کی آواز بلند کرتے ہیں جسے موجود حکومت ختم کرنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ دھمکی دینے والا خود کو سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس سے وابستہ بتا رہا تھا جس سے واضح ہے حکومتی کارندے ہونگے.
شاداب چوہان نے اس کی تحریری شکایت ایس ایس پی نتن تیواری سے کیا ہے جس انہوں نے کارروائی کرنے کی بات کی ہے.

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مغربی اترپردیش کے کے بجنور میں بی ایس پی رہنما حاجی محمد احسان اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا گیا ہے.


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.