ETV Bharat / state

رامپور: ضلع انتظامیہ مزار کی تعمیر نو کرائے گی یا ؟۔۔۔۔۔۔

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 1:39 PM IST

Updated : Jan 7, 2021, 7:13 PM IST

رامپور کے لوگوں کی جانب سے سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ ضلع انتظامیہ زنجیر شاہ میاں کی مزار کی تعمیر نو کرا رہی ہے یا روایتی رامپوری ٹوپی کی صنعت کا نشان تعمیر کروا رہی ہے؟

IMAGE
IMAGE

اترپردیش کے شہر رامپور میں شہید کی گئی قدیم مزار کی تعمیر نو کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے نشاندہی کر دی گئی ہے ساتھ ہی اس مقام پر رامپور کی ٹوپی کی صنعت کا نشان بھی تعمیر کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انڈین یونین مسلم لیگ کے ضلع صدر فاروق سے خصوصی بات چیت

اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت نے انڈین یونین مسلم لیگ کے ضلع صدر فاروق سے خصوصی بات چیت کی۔

گذشتہ ماہ یکم دسمبر کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسمار کی گئی زنجیر شاہ میاں کی درگاہ کی تعمیر نو کے لیے آخر کار نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اس کے بعد اب جلد ہی مزار کے تعمیری کام کا آغاز ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ مزار کے مقام پر رامپوری ٹوپی کا ایک نشان بھی تعمیر کرائے جانے کی بات ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے کہی ہے جس کے بعد شہر کے مسلمانوں میں کافی بے چینی پائی جارہی ہے۔

عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ مزار کی تعمیر نو کرارہے ہیں یا ٹوپی صنعت سے متعلق ٹوپی کا نشان تعمیر کی تعمیر کرانا چاہتے ہیں؟

اس تعلق سے انڈین یونین مسلم لیگ کے ضلع صدر فاروق میاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ضلع انتظامیہ نے مزار کی نشاندہی کے لیے علماء کرام کے وفد کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف ایک شخص کو مدعو کرکے مزار کی نشاندہی کرا دی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے بلکہ ڈی ایم آنجنئے کمار سنگھ کو اپنے وعدے کے مطابق بزرگ عالم دین مفتی شہر اور امام جامع مسجد کے ہاتھوں اس کی تعمیر کرانا چاہیے تھا۔

مزار کی تعمیر نو یا رامپوری صنعت ٹوپی کا نشان بنائے جانے کے سوال پر فاروق میاں نے کہا کہ کسی بھی مذہبی مقام پر کاروباری صنعتوں کے نشانات نہیں بنائے جا سکتے ہیں۔ عقیدت کے مقام پر ایسے کسی بھی نشان بنائے جانے کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم اگر رامپوری صنعت کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو رامپور ضلع کافی بڑا ہے یہاں کہیں بھی ایسے نشانات کی تعمیر کروائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ یکم دسمبر کی رات میں ضلع انتظامیہ نے رامپور قلعہ کے میدان میں تقریبا 200 برس قدیم زنجیر شاہ میاں کی مزار کو یہ بتا کر مسمار کرا دیا تھا کہ یہاں غیر سماجی عناصر آتے ہیں اور اس مزار کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے حوالہ دیا تھا کہ یہ مزار سن 2005 کے بعد تعمیر کی گئی تھی اگر کسی کے پاس 2005 سے قبل کے تاریخی ثبوت ہوں تو وہ خود اس کی تعمیر کرائیں گے۔

ضلع انتظامیہ کی ان تمام باتوں کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی علماء کرام نے مزار کی دو سو سالہ قدیم تاریخ ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھی جس کا اعتراف کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے مزار دوبارہ تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Last Updated : Jan 7, 2021, 7:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.