ETV Bharat / state

رام مندر کا افتتاح کلیان سنگھ کی اہلیہ کے بدست ہونا چاہیے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 7:29 AM IST

سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور علیگڑھ کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ خان نے مطالبہ کیا کہ رام مندر کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ اور گورنر رہے کلیان سنگھ کی اہلیہ کے بدست ہونا چاہٸے۔

رام مندر کا افتتاح کلیان سنگھ کی اہلیہ کے بدست ہونا چاہیے
رام مندر کا افتتاح کلیان سنگھ کی اہلیہ کے بدست ہونا چاہیے

رام مندر کا افتتاح کلیان سنگھ کی اہلیہ کے با دست ہونا چاہیے

علیگڑھ: سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور علیگڑھ کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ خان نے مطالبہ کیا کہ رام مندر کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ اور گورنر رہے کلیان سنگھ کی اہلیہ کے بدست ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر عقیدت سے جڑا معاملہ ہے، اسے سیاست سے نہ جوڑا جائے۔ سپریم کورٹ نے رام مندر کی تعمیر پر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور علیگڑھ کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ خان نے رام مندر کے افتتاح سے متعلق بتایا کہ ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اور سابق گورنر آنجہانی کلیان سنگھ نے رام مندر کی تعمیر کی تحریک شروع کی اور بہت قربانیاں دیں اور اپنی کرسی کو ٹھکرا کر استعفیٰ تک دے دیا۔ آج تک کسی سیاسی رہنما نے ایسی قربانی نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر میں کسی سیاسی پارٹی یا اس کے لوگوں کا کوئی حصہ نہیں بلکہ رام مندر کی تعمیر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ اس لیے میں مطالبہ کر رہا ہوں کہ رام مندر کا افتتاح کسی سیاسی پارٹی کے بینر تلے نہیں ہونا چاہیے بلکہ آنجہانی کلیان سنگھ کی اہلیہ کے ہاتھوں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ مطالبہ اس لیے کر رہا ہوں کہ آنجہانی کلیان سنگھ علیگڑھ کے رہائشی تھے، انکی ساری زندگی اس تحریک میں گزری تھی، آنجہانی کلیان سنگھ او بی سی لودھی راجپوت برادری کے رہنما تھے، وہ اپنے سماج کا آئیڈیل تھے اور صحیح معنوں میں یہ عزت شان صرف اسی سماج کو ہی ملنی چاہیے۔ آنجہانی کلیان سنگھ کو اس اعزاز کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حلال سرٹیفیکیشن والی مصنوعات پر غلط کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جمعیت علماء ہند


حاجی ضمیر اللہ خان نے کہا کہ آنجہانی کلیان سنگھ آج اس دنیا میں نہیں رہے ایسے میں یہ اعزاز ان کی بیوی کو دیا جائے، تاکہ صوبےکی لودھی برادری اپنے آپ پر فخر محسوس کر سکے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ میں صوبہ اور علی گڑھ کے لوگوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرے اس مطالبے کی حمایت کریں اورسوشل میڈیا، فیس بک پر میری آواز کو پھیلائیں، تاکہ آنجہانی کلیان سنگھ کی روح خوش ہو جائے اور علی گڑھ کو رام مندر تحریک کے لیے تاریخ میں لکھا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.