ETV Bharat / state

All India Qirat Competition قاری زید نے کل ہند مقابلہ حسن قرأت میں دوسرا مقام حاصل کیا

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 7:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے رہائشی قاری زید حسین پوری نے کل ہند مسابقہ حسن قراءت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دوسرا مقام حاصل کیا۔ Qari Zaid secures 2nd Position in All India Qirat Competition

۱
۱

مظفر نگر: ’’اقرأ حمد و نعت اکیڈمی‘‘ کے زیر اہتمام دارالحکومت دہلی کے لودھی روڈ پر واقع انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے حال میں ’’آل انڈیا مسابقہ قرأت قرآن کریم‘‘ کا انعقادعمل میں لایا گیا۔ مسابقہ قراءت میں ہندوستان کے مختلف صوبوں سے قراء حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے فن قراءت کا مظاہرہ کیا۔ قراءت مقابلہ میں مظفرنگر سے شرکت کرنے والے قاری محمد زید حسین پوری نے دوسرا نمبرحاصل کرکے مظفرنگر کا نام روشن کیا اور بطور انعام عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ All India Qirat Competition held at New Delhi

محمد زید، مولانا معاذحسن حسین پوری کے صاحبزادہ محترم ہیں، مظفرنگر شہرکی حوض والی مسجد کے امام وخطیب قاری حذیفہ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ اس سے پہلے بھی قاری زید نے مختلف مسابقوں میں حصہ لیکر انعامات حاصل کیے ہیں لیکن یہ مسابقہ موصوف کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس مسابقہ نے موصوف کو عمرہ کی سعادت کاشرف بخشا ہے۔ اس بہترین کامیابی اور عمرے کی سعادت پرقاری کے آبائی علاقہ میں ہی نہیں بلکہ مظفرنگر میں خوشی کا ماحول ہے۔Qari Zaid from Muzaffar Nagar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.