ETV Bharat / state

بہرائچ: کسانوں کے لیے خوف کا سبب بن گیا اژدہا

author img

By

Published : May 2, 2020, 2:03 PM IST

کھیت میں میں اژدہا کی آمد سے کسان خوفزدہ
کھیت میں میں اژدہا کی آمد سے کسان خوفزدہ

اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے کٹرنیا گھاٹ وائلڈ لائف جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک مخصوص شناخت رکھتا ہے، اس جنگل میں جہاں ایک طرف قدرت کے انمول تحفے موجود ہیں تو وہیں دوسری طرف یہ خطرناک جنگلی جانوروں سے بھرا پڑا ہے۔

اس جنگل میں کبھی شیر کی دہاڑ، تو کبھی چیتے کی غراہٹ سے لوگ سہم جاتے ہیں، کہیں ہاتھیوں کی ہنکار سے ڈر کا ماحول قائم ہوجاتا ہے تو کہیں ہرن اور بارہ سنگھے چوکڑیاں بھرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

یہاں کی ندی میں ڈالفن اپنی اٹکھیلیوں سے لوگوں کا دل بہلاتی ہوئی نظر آتی ہے، وہیں کسی طرف سے پپیہے، کوئل، مور کی دلفریب آواز سے لوگ مسحور ہوتے ہیں، انہیں سب رنگینیوں، دیدہ زیب نظاروں، روح کو تروتازہ کرنے دینے والی فضا کے درمیان چند ایسے مناظر بھی سامنے آتے ہیں جن سے آدمی سہم جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھیتوں میں کام کررہے کسانوں کو اچانک ایک اژدہا نظر آیا، کھیت میں کام کررہے یہ کسان اس خوفناک اژدہے کو دیک کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

کھیت میں میں اژدہا کی آمد سے کسان خوفزدہ

لیکن چد باہمت لوگوں نے ایسے نازک موقع پر اپنے ہوش وہواس کو قائم رکھتے ہوئے تقریباً 10فٹ لمبے اس اژدہے کو کافی مشقت کے بعد بورے میں قید کرلیا اور اسے محکمہ جنگلات کی ٹیم کے حوالے کردیا۔

یہ واقعہ کٹرنیا گھاٹ وائلڈ لائف ککراہا رینج سے متصل گنگا پور گاؤں کا ہے، یہاں جنگل اور گاؤں کے درمیان سوتیا نالا بہتا ہے، نالے کے کنارے گاؤں والے اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ اچانک نالے کو پار کرتے ہوئے ایک اجگر ان کے سامنے آگیا جس سے کسانوں میں افرا تفری مچ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.