ETV Bharat / state

Hazrat Ali Birth Anniversary Celebration حضرت علی کی یوم پیدائش کے موقع پرکانپور میں جلوس کا اہتمام

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 6:35 PM IST

کانپور میں خلیفہ حضرت علی رض اللہ کی پیدائش یوم علی کا جشن خوب دھوم دھام سے منایا گیا ، عاشقانِ مولا علی نے شہر کے کئی مقامات پر سبیل کے اسٹال لگائے گئے اور ایک جلوس نکال کر خوشی کا اظہار کیا۔Hazrat Ali Birth Anniversary Celebration

حضرت علی کی یوم پیدائش کے موقع پرکانپور میں جلوس کا اہتمام
حضرت علی کی یوم پیدائش کے موقع پرکانپور میں جلوس کا اہتمام

حضرت علی کی یوم پیدائش کے موقع پرکانپور میں جلوس کا اہتمام

کانپور:اتر پردیش کے ضلع کانپور میں حضرت علی رض اللہ کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم علی(علی ڈے) بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔بڑی تعداد میں لوگوں نے جلوس میں شرکت کی ۔کانپور کی سڑکیں علی کے نعرے سے گونج اٹھی۔

اس موقع پر شہر کے کئی مقامات پر سبیل کے اسٹال لگائے گئے۔حضرت کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی گئی۔جلوس میں شامل لوگوں نے حضرت علی بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنے کا عہد کیا۔

کانپور میں شہر کی کئی انجمنوں نے مشترکہ طور پر جشن ولادت علی کو دھوم دھام سے منایا۔ شہر کے کئی اہم مقامات پر سبیل کے اسٹال لگائے گئے جہاں پر مٹھائی،کولڈ ڈرنکس اور پانی ہر عام و خاص کے درمیان تقسیم کئے گئے ،

ریاست کے مشہور ترین ضلع کانپور کے پھول باغ چوراہے سے جلوس نکالا گیا شہر کے مختلف حصوں سے گزرتا ہوا بڑی کربلا نواب گنج پر برآمد ہوکر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Program On Reforming The Society جمعیۃ علماء کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے موضوع پر پروگرام منعقد

جلوس کی قیادت آل انڈیا شیعہ یووا یونٹ نے کی۔ اس بار آل انڈیا شیعہ یووا یونٹ نے ایک گاڑی پر خانہ کعبہ کی صبیح بناکر نمائش کی جو لوگوں کے بیچ دلچسپی کا باعث بنا رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.