ETV Bharat / state

Gyanvapi Mosque گیان واپی کیس میں یوگی آدتیہ ناتھ کو پاور آف اٹارنی سونپنے کی تیاری

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 12:26 PM IST

Updated : Nov 9, 2022, 1:39 PM IST

Process of handing over power of attorney to CM Yogi in Gyanvapi case begins
گیانواپی کیس میں یوگی آدتیہ ناتھ کو پاور آف اٹارنی سوپننے کی تیاری

گیان واپی کیس کی پاور آف اٹارنی اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپنے کی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔ 11 نومبر کو تمام دستاویز سونپنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ Power of Attorney in Gyanvapi cases to CM Yogi

وارانسی: وشو ویدک سناتن سنگھ (VVSS) کے سربراہ جتیندر سنگھ بسن، جنہوں نے گیان واپی کیس میں قانونی مقدمہ دائر کیا ہے۔ انہوں کہا ہے کہ گیان واپی معاملے سے متعلق مقدمات کی پاور آف اٹارنی اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو سوپننے کی تیار مکمل ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 نومبر کو یوگی آدتیہ ناتھ کو تمام دستاویزات سونپنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ Power of Attorney in Gyanvapi cases to CM Yogi

اس سلسلے میں وشو ویدک سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر سنگھ ویسن نے کہا کہ اگلے 2 دنوں میں یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پر کچھ دیگر پارٹیوں کی جانب سے پاور آف اٹارنی بنایا جائے گا۔ غالباً 11 نومبر کو مذکورہ تمام دستاویزات یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ جتیندر سنگھ ویسن نے کہا کہ اس مسئلے کا صحیح حل یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ہی نکل سکتا ہے۔ اس لیے کافی غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

حال ہی میں چوک کمشنریٹ کی جانب سے ریاست کے وزیر اعلی کو گیانواپی کیس کے لیے پاور آف اٹارنی دینے کے جتیندر سنگھ کے بیان پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ ان سے تین دن میں جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔ جیتندر سنگھ نے بھی اس کا جواب بھیجا ہے۔ جتیندر سنگھ اس عمل میں آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے ان مقدمات کی فہرست بھی جاری کی ہے جن کے لیے سی ایم یوگی کے نام پاور آف اٹارنی بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Nov 9, 2022, 1:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.