ETV Bharat / state

Sir Syed Day Function اے ایم یو میں جشن یوم سر سید تقریب کی تیاریاں

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 11:31 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سر سید احمد خان کے 205 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام دو سال بعد پہلی مرتبہ آف لائن موڈ میں یونیورسٹی گلستان سید میں صبح 11 بجے کیا جائے۔ Sir Syed Day Function

جشن یوم سر سید تقریب کی تیاریاں
جشن یوم سر سید تقریب کی تیاریاں

علی گڑھ: بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 میں دہلی میں ہوئی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے تعلیم یافتہ اور تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کے لئے جشن یوم سرسید بہت اہم اور خوشی کا دن ہوتا ہے۔ Sir Syed Day Function preparations At Aligarh Muslim University

جشن یوم سر سید تقریب کی تیاریاں

جشن یوم سرسید ویسے تو دنیا کے مختلف ممالک میں بڑے ہی احترام سے منایا جاتا ہے لیکن اے ایم یو کے طلبہ چاہے دنیا کے کسی بھی ملک میں ہوں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ یوم سر سید کے موقع پر علی گڑھ تشریف لائیں تاکہ وہ بھی علی گڑھ میں ہونے والے جشن یوم سرسید میں شامل ہوسکیں۔

مہمان خصوصی اور اعزازی:
یوم سرسید تقریب میں قومی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین، مشہور قانون داں، پروفیسر آف ایمیننس، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ لیگل اسٹڈیز، ایمٹی یونیورسٹی پروفیسر طاہر محمود بطور مہمان خصوصی اور پنجاب ریاستی حقوق انسانی کمیشن کے سابق چیئرمین و پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس اقبال احمد انصاری بطور مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔

سر سید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حمد شاہد نے یوم سر سید سے متعلق بتایا اپنے بانی سرسید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع اے ایم یو انتظامیہ ہر سال کی طرح جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام بڑے ہی شان و شوکت سے کرتی ہے لیکن کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو برسوں سے اس کا اہتمام آن لائن ہی ممکن ہو پارہا تھا لیکن اس مرتبہ آف لائن موڈ میں کیا جائے گا جس کی تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Droupadi Murmu on Infrastructure Projects شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں تیزی لائی گئی

یونیورسٹی پی آر او عمر سلیم پیرزادہ نے بتایا یوم سر سید کی تقریب میں نامور بین الاقوامی مؤرخ باربرا ڈیلی میٹکاف (یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس، امریکہ میں تاریخ کی پروفیسر ایمریٹس) کو 'سرسید ایکسیلینس انٹر نیشنل ایوارڈ' اور مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن، نئی دہلی کو 'سرسید اکسیلینس نیشنل ایوارڈ' سے نوازا جاۓ گا، اور سر سید آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ کے فاتحین کو بھی انعامات سے نوازا جاۓ گا۔

جشن یوم سر سید کے لئے یونیورسٹی کو دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے اور دن کا آغاز یونیورسٹی جامع مسجد میں قرآن خوانی سے ہوتا ہے جس کے بعد سر سید کی مزار پر گل پوشی اور چادر پوشی بھی کی جاتی ہے، تقریب کے بعد شام میں تمام طلباء کے رہائشی ہالوں میں خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملازمین کے ساتھ دیگر مہمان بھی شرکت کرتے ہیں۔Sir Syed Day Function preparations At Aligarh Muslim University

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.