ETV Bharat / state

Umesh Pal kidnapping Case عتیق احمد کے وکیل خان صولت حنیف کی چار گھنٹے کی پولیس ریمانڈ ختم

author img

By

Published : May 11, 2023, 11:32 AM IST

Updated : May 11, 2023, 11:51 AM IST

عتیق احمد کے وکیل خان صولت حنیف کو دھوم گنج پولیس نے دوبارہ ریمانڈ پر لیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس ریمانڈ کے دوران امیش پال قتل کیس اور عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین اور ان کے بیٹے اسد سے متعلق کئی اہم جانکاریاں ملی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پریاگ راج: امیش پال اغوا کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ایڈوکیٹ خان صولت حنیف کو عدالت نے بدھ کو سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک دھوم گنج پولیس کی حراست میں دیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے خان صولت حنیف کو میڈیکل کروانے کے بعد نینی سینٹرل جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ میں کئی اہم جانکاری ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے عدالت سے 3 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی، لیکن، عدالت نے صرف چار گھنٹے کی ریمانڈ منظور کی تھی۔ ایڈوکیٹ صولت حنیف امیش پال اغوا کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ صولت حنیف پر الزام ہے کہ وہ عتیق احمد کی ہر قانونی چال میں مدد کرتے تھے اور جیل میں بھی عتیق کی مدد کرتے تھے۔ الزام ہے کہ خان صولت حنیف نے امیش پال کو قتل کرنے سے قبل اسد کو امیش پال کی تصاویر بھیجی تھیں۔ یاد رہے کہ امیش پال اغوا کیس میں عتیق احمد، دنیش پاسی اور خان دولت حنیف کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ امیش پال قتل کیس میں نامزد ہونے کے بعد، ایڈوکیٹ خان صولت حنیف کو ایک بار پھر دھوم گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج راجیش کمار موریہ کی جانب سے پریاگ راج سی جے ایم کورٹ میں 3 دن کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سی جی ایم کورٹ نے دھوم گنج پولیس کو ایڈوکیٹ صولت حنیف کو 4 گھنٹے کے لیے ریمانڈ کی اجازت دی تھی۔ اس کے بعد دھوم گنج پولس 4 گھنٹے کی ریمانڈ پر انہیں لینے کے لیے نینی سینٹرل جیل پہنچ گئی۔

اس سے قبل دھومن گنج پولیس کو 4 دن کی ریمانڈ ملی تھی۔ اس دوران پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوکیٹ خان صولت حنیف کے گھر سے 9 ایم ایم پستول اور ایک آئی فون برآمد ہوا ہے۔ پولیس کو اس آئی فون کی کال ڈیٹیل سے امیش پال قتل کیس سے متعلق کئی اہم معلومات ملی ہیں۔ اس آئی فون سے فائرنگ کرنے والوں کی بات چیت کی کال ڈیٹیلز بھی سامنے آئیں۔ اسی لیے پولیس نے ایک بار پھر خان صولت حنیف کو کچھ اہم حقائق کے لیے ریمانڈ پر لیا ۔بتایا جارہا ہے کہ 4 گھنٹے کے اس ریمانڈ میں پولیس کو کئی اہم سراغ ملے ہیں۔ عتیق احمد، دنیش پاسی اور خان صولت حنیف کو عدالت نے امیش پال اغوا کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس میں وکیل پر اغوا کی سازش کا الزام لگایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق خان صولت حنیف عتیق احمد کا اہم ساتھی اور وکیل تھے۔ ان کے پاس عتیق احمد کے بارے میں تمام معلومات موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh pal Kidnapping Case صولت حنیف 14 دنوں کی عدالتی حراست میں

Last Updated : May 11, 2023, 11:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.