ETV Bharat / state

Togadia On Population Countrol Law: حکومت پر جمہوری دباؤ بنا کر آبادی کنٹرول قانون لاگو کروائیں گے: توگڑیا

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 2:15 PM IST

وشوہندوپریشد کے صدر ڈاکٹر پروین توگڑیا گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل مغربی اتر پردیش کے اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ توگڑیہ جمعہ کے دن مظفرنگر پہنچے اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں آبادی کے عدم توازن کی وجہ سے ہندو بھائی غیرمحفوظ ہیں۔ حکومت پر جمہوری دباؤ بنا کر آبادی کنٹرول قانون لاگو کروائیں گے۔ Population control law will be implemented by creating democratic pressure on the government

حکومت پرجمہوری دباؤ بنا کرآبادی کنٹرول قانون لاگو کروائیں گے: توگڑیا
حکومت پرجمہوری دباؤ بنا کرآبادی کنٹرول قانون لاگو کروائیں گے: توگڑیا

حکومت پرجمہوری دباؤ بنا کرآبادی کنٹرول قانون لاگو کروائیں گے: توگڑیا

مظفر نگر: پروین توگڑیا جمعہ کی دیر شام مظفر نگر پہنچے، جہاں ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو آبادی کنٹرول اور مساوی شہریت کے قوانین کو نافذ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آبادی کا عدم توازن ہندوؤں کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ آج ملک میں آبادی کے عدم توازن کی وجہ سے ہندو بھائی خود کو غیر محفوظ دیکھ رہے ہیں۔اس لیے ہم ہندوستان کے ہر گاؤں گاؤں جا کر ہندو بھائیوں کو جگائیں گے اور حکومت پر جمہوری دباؤ ڈال کر آبادی کنٹرول قانون کو نافذ کروائیں گے۔
پروین توگڑیا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایودھیا میں رام مندر کی طرح کاشی اور متھرا میں بھی مندر بنائی جائیں۔ کرکٹ کی ہیٹ ٹرک کی طرح بی جے پی کو کاشی اور متھرا میں بھی مندر بنا کر 2024 کا الیکشن لڑنا چاہیے۔ آبادی کنٹرول قانون پر میں صاف صاف کہتا ہوں کہ آبادی کا عدم توازن ہندوؤں کو غیر محفوظ بنا رہا ہے۔جس طرح ہم نے ایودھیا میں رام مندر کے لیے ملک بھر کے لاکھوں دیہاتوں میں جا کر ہندوؤں کو جگایا اسی طرح اب ہم کروڑوں ہندوؤں کےگھروں میں جائیں گے اور یہ بتا کر جمہوری دباؤ بنائیں گے کہ آبادی کنٹرول قانون بننے کے بعد ہی ہندوؤں کی سلامتی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:Pravin Togadia On Muslim بھارت میں مسلمان دوگنا محفوظ ہیں ہندو نہیں، پروین توگڑیا


مجھے بتائیں کہ دہلی میں کس کی بیٹی کی لاش کے 35 ٹکڑے کیے گئے، کس کا سر تن سے جدا کر دیا گیا، 19 جنوری 1990 کو وادی کشمیر میں 4 لاکھ ہندو لوگوں کو مار کر بھگا دیا گیا۔ اس لیے کوئی کچھ بھی کہے، لیکن سورج آسمان پر نظر آتا ہے، اگر کوئی سورج کو نہیں دیکھنا چاہتا تو اس کا کیا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.