ETV Bharat / state

UP Election 2022 Results: اترپردیش انتخابی نتائج، کارکنان میں خوشی کی لہر

author img

By

Published : Mar 14, 2022, 7:18 PM IST

up-election-result-party-workers-celebrate
UP Election Result: اترپردیش انتخابی نتائج، کارکنان میں خوشی کی لہر

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ بی جے پی نے ریاست میں ایک بار پھر جیت درج کی۔ بی جے پی نے 255 سیٹوں پر قبضہ کیا، جب کہ سماجوادی پارٹی 111 سیٹوں کے ساتھ دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ UP Election Analytical Report

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتیجے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ ایک بار پھر سے بی جے پی نے مکمل اکثریت حاصل کی۔ اس بار بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور زرعی قانون جیسے مسائل کی وجہ سے بی جے پی کی راہ مشکل بتائی جا رہی تھی، اس کے باجود بی جے پی اقتدار پر قابض ہونے میں کامیاب رہی۔

یوپی اسمبلی انتخابات میں جہاں بی جے پی ایک مرتبہ پھر عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہی، وہیں میرٹھ کی 7 اسمبلی سیٹوں میں سے سماج وادی اتحاد نے 4 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ بی جے پی نے 3 سیٹوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

ویڈیو

جونپور کی کل 9 اسمبلی نشستوں میں سے 4 سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے، جب کہ 5 اسمبلی سیٹوں پر سماج وادی پارٹی اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

ویڈیو

مرادآباد کی کل 6 اسمبلی سیٹوں میں سے 5 سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، وہیں ایک سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

ویڈیو

اتر پردیش میں بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد جہاں ہر طرف پارٹی کارکنان اورعہدیداروں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے، وہیں مسلم اکثیرتی ضلع مراد آباد کے اسمبلی نمبر 28 سے بی جے پی امیدوار ارتش گپتا کی جیت پر مسلمان بھی جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔

ویڈیو

مظفرنگر کی 6 اسمبلی سیٹوں میں سے چار اسمبلی سیٹوں پر سماج وادی پارٹی اتحاد کے امیدوار کی جیت پر پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر ہے۔ اس سلسلے میں سماج وادی پارٹی دفتر میں کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افرزائی کے لیے استقبالیہ پروگرام کا اہمتام کیا گیا جہاں کامیاب امیدواروں نے عوامی فلاح کے لیے کام کرنے کا عندیہ دیا۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.