ETV Bharat / state

Peace Committee Meeting: عید کے پیش نظر میرٹھ میں امن کمیٹی کی میٹنگ

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 6:35 PM IST

میرٹھ میں تہواروں کے پیش نظر مذہبی اور سماجی رہنماؤں کے ساتھ امن کمیٹی کی میٹنگ کی گئی اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔ Peace Committee Meeting on Festival

میرٹھ میں امن کمیٹی کی میٹنگ
میرٹھ میں امن کمیٹی کی میٹنگ

میرٹھ: رام نومی اور ہنومان جینتی کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں پُرتشدد واقعات پیش آنے کے بعد مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں اب عیدالفطر اور دوسری مذہبی تقریبات کو دیکھتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ الگ الگ جگہوں پر امن کمیٹی کی میٹنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ملک کے مختلف شہروں میں تششد کی واردات کے بعد عید الفطر کے پیش نظر جہاں اتر پردیش حکومت نے ایڈوائزری جاری کی ہے، وہیں ضلع اور پولیس انتظامیہ بھی امن کمیٹیوں کے ذریعے بہتر ماحول بنائے رکھنے کی کوششیں انجام دے رہی ہے۔ Meerut District Administration Meeting in View of Eid

میرٹھ میں امن کمیٹی کی میٹنگ

میرٹھ میں مختلف مذہب و ملت کے مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکنان کے ساتھ امن کمیٹی کی میٹنگ کے ذریعے ضلع اور پولیس انتظامیہ کے افسران کا رابطہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں عوام سے سوشل میڈیا اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی بات کہی جا رہی ہے تاکہ شہر میں امن سلامتی کو قائم رکھا جا سکے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں جس طرح کے واقعات پیش آئے، اس سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرہ پیدا ہو گیا۔ ایسے میں میرٹھ ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے امن کمیٹی کی میٹنگ کے ذریعے شہر اور ملک کو امن کا پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ملک میں قومی یکجہتی برقرار رکھا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.