ETV Bharat / state

Organization of Weaver Awareness Camp پاورلوم اور ہینڈلوم کی صنعت کی ترقی کے لئے حکومت سنجیدہ

author img

By

Published : May 29, 2023, 9:54 AM IST

بنکر بیداری کیمپ کا اہتمام
بنکر بیداری کیمپ کا اہتمام

میرٹھ میں محکمہ ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل صنعت کی جانب سے بنکر بیداری کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے بنکروں کے لیے چلائی جا رہی فلاحی اسکیموں کی جانکاری دی گئی. اس بیداری کیمپ کا مقصد حکومت کی بنکروں کے لیے سستی بجلی کے علاوہ سولر انرجی سے بجلی تیار کر پاور لوم اور ہینڈلوم پر تیار کیے جانے والے کپڑے کی صنعت کو آگے لے جانا ہے جس سے اتر پردیش میں بنکروں کی بدحالی کو دور کیا جا سکے.

بنکر بیداری کیمپ کا اہتمام

میرٹھ:مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں قینچی صنعت اور اسپورٹس صنعت کے بعد یہاں کی کپڑا صنعت بھی اپنی الگ پہچان رکھتی ہے جس سے وابستہ ہزاروں بنکرز ہینڈ لوم اور پاور لوم پر کپڑا تیار کر ملک کے مختلف صوبوں میں کپڑے کی ضرورت کو بھی پورا کرتے ہیں. گزشتہ ماہ سے یہاں کے بنکرز کو فلیٹ ریٹ پر سستی بجلی کی اسکیم میں ترمیم کرتے ہوئے یوپی حکومت نے صرف پانچ کلو واٹ تک کے بجلی کنیکشن پر ہی سبسڈی دیے جانے کے فیصلے سے بنکر ایک مرتبہ پھر سے پس و پیش میں ہے وہ اپنا بجلی کا بل کس طرح اور کتنا ادا کریں۔

اسی طرح کے بنکرز کے سوالات کو دور کرنے کے مقصد سے محکمہ ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل صنعت کے زیر اہتمام 31 مئی تک ضلع میرٹھ میں مختلف علاقوں میں بنکر بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں کپڑا صنعت سے وابستہ تمام کاروباریوں خاص کر چھوٹے بنکروں کے لیے حکومت کی نئ پالیسیوں سے روبرو کرانا ہے. تاکہ حکومت کی جانب سے بنکروں کے لیے چلائی جا رہی فلاحی اسکیموں کو ان تک پہنچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:Bunker Awareness Camp میرٹھ میں بنکر بیداری کیمپ کا اہتمام

اسی مقصد کے تحت میرٹھ کے مجید نگر میں سماجی تنظیم ایجوکیشن اینڈ بنکر وکاس سمیتی کے اشتراک سے بنکر جاگرکتا شو کا اہتمام کیا گیا. بنکر بیداری کیمپ میں محکمہ ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل صنعت کے افسران نے پہنچ کر بنکروں کو حکومت کی طرف چلائی جا رہی اسکیموں کی جانکاری مہیا کرائی جا رہی ہیں،تاکہ بنکر سرکاری اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر اپنے کاروبار کے ذریعے کپڑے کی صنعت کو آگے لے جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.