ETV Bharat / state

CM Yogi On Officers لوگوں کی شکایت کو سنجیدگی سے لیں افسران، یوگی

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 7:18 PM IST

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ضرورت مندوں کو حکومت کی فلاحی اسکیمات کا فائدہ پہنچایا جائے اور جنہیں علاج میں حکومت سے مالی تعاون کی ضرورت ہے تو ان کے اسٹیمیٹ کا عمل جلد از جلد پورا کر ایا جائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ افسران عوام کے مسائل کو پوری سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کا فوری تصفیہ کرائیں تاکہ کسی کو بھی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یوگی نے گورکھپور ناتھ مندر میں جنتا درشن میں کہا کہ ضرورت مندوں کو حکومت کی فلاحی اسکیمات کا فائدہ پہنچایا جائے اور جنہیں علاج میں حکومت سے مالی تعاون کی ضرورت ہے تو ان کے اسٹیمیٹ کا عمل جلد از جلد پورا کر ایا جائے۔اگر کہیں کوئی زمین قبضہ یا دبنگائی کررہا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ ہر شخص کے مسئلے کا تصفیہ وقت مقررہ اور شفاف طریقے سے اس کے اطمینان کے مطابق کیا جانا یقینی ہونا چاہئے۔

مندر آڈیٹوریم کے سامنے جنتادرشن میں انہوں نے تقریبا 350لوگوں کے مسائل کو سنا اور افسران کو فوری تصفیہ کی ہدایت دی۔ اس دوران کچھ خواتین کے ساتھ آئے ان کے بچوں کو آشیرواد و دلار دینے کے ساتھ انہیں چاکلیٹ دے کر خوب پڑھنے کی تلقین کی۔جنتا درشن میں علاج کے لئے مالی تعاون کی درخواست لے کر آنے والے افراد زیادہ تھے۔ وزیر اعلی نے سبھی کو تیقن دیا کہ حکومت علاج میں ان کی مدد کو پر عزم ہے۔کسی کے علاج میں رقم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔اس سے قبل کل رات وزیر اعلی نے گورکھناتھ مندر میں پولیس انتظامی افسران کے ساتھ ہولی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میٹنگ میں ہولیکا کو آبادی سے دور جلانے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ لاقانونیت کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جانی چاہئے اور جلوس روایت کے مطابق ہی نکالیں۔انہوں نے کہا کہ تیوہاروں کو دوستانہ طریقے سے منانے کے ساتھ یہ کوشش ہونی چاہئے کہ کسی بھی طرح سے جان۔مال کانقصان نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: CM yogi Slams Opposition وہ ذات کی بات کرتے ہیں اور ہم ترقی کی، وزیر اعلی یوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.