ETV Bharat / state

صوفی اسلامی بورڈ کے قومی ترجمان کاشیس وارثی نے وائرل ویڈیو کی تردید کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 6:04 PM IST

صوفی اسلامی بورڈ کے قومی ترجمان کاشیس وارثی نے آرتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بدنام کرنے کی یہ ایک منظم سازش ہے۔اس سازش کو بے نقاب کرکے ہی رہیں گے۔

صوفی اسلامی بورڈ کے قومی ترجمان کاشیس وارثی نے وائرل ویڈیو کی تردید کی
صوفی اسلامی بورڈ کے قومی ترجمان کاشیس وارثی نے وائرل ویڈیو کی تردید کی

صوفی اسلامی بورڈ کے قومی ترجمان کاشیس وارثی نے وائرل ویڈیو کی تردید کی

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں واقع صوفی اسلامی بورڈ کے قومی ترجمان کاشیس وارثی کی پوجا آرتی کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کے حوالے سے لوگوں کا ردعمل سامنے آنے لگا ہے۔ کاشیس وارثی ایک مسلمان اور صوفی اسلامک بورڈ کے قومی ترجمان ہیں اور وہ پوجا اور آرتی کرتے نظر آتے ہیں، وہ کسی مذہبی پروگرام کے دوران آرتی کرتے نظر آتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاشیس وارثی نے کہا کہ میری آرتی کرتے ہوئے ایک ویڈیو کو چند بنیاد پرستوں کی طرف سے وائرل کی جا رہی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کو لے کر طرح طرح کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔انہیں بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

صوفی اسلامی بورڈ کے قومی ترجمان نے کہا کی یکم دسمبر کو پنجاب کے ہوشیار پور میں مذہبی رہنما راحت جین جو کہ خواجہ غریب نواز کے پیروکار بھی ہیں نے اپنے گھر پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام میں میرے علاوہ دوسرے مذاہب کے رہنماوں نے بھی شرکت کی تھی۔ یہ ویڈیو اسی پروگرام کی ہے۔ویٖڈیو کو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مدرسہ عظمت العلوم میں جلسہ عام دستار اے فضیلت پروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہاکہ یہ چراغوں کا میلہ تھا اور یہ پروگرام ہر سال راحت جین کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے، ہر درگاہ پر چراغاں کیا جاتا ہے، اجمیر شریف درگاہ اور صابر پاک کلیار شریف درگاہ پر بھی چراغاں کیا جاتا ہے۔اس کو لے کر ہنگامہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.