ETV Bharat / state

مظفر نگر جمعیت علمائے ہند شہر یونٹ کا انتخابی اجلاس میں کئی نئے چہرے شامل

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 6:22 PM IST

muzaffarnagar-jamiat-ulema-e-hind-city-unit-election-held
مظفر نگر جمعیت علمائے ہند شہر یونٹ کا انتخابی اجلاس میں کئی نئے چہرے شامل

مولانا محمد طاہر قاسمی نے جمعیت علماء شہر مظفر نگر کی دو سالہ کاکردگی اراکین منتظمہ کے سامنے پیش کی، جسے تمام شرکاء نے سراہا اور جمعیت علماء شہر مظفرنگر کی گذشتہ کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں جمعیت علماء شہر مظفرنگر یونٹ کا انتخابی اجلاس بروز اتوار مسجد نمائش کیمپ، میرٹھ روڈ مظفرنگر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا محمد قاسم (ضلع صدر) نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا مکرم قاسمی ضلع جنرل سکریٹری نے انجام دی۔ مہمان خصوصی جمعیت علماء کے ریاستی نائب صدر مولانا نذر محمد قاسمی اور ریاستی نائب سکریٹری حاجی شاہد تیاگی موجود رہے۔ میٹنگ میں شہر مظفرنگر کے منتخب اراکین منتظمہ نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز قاری محمد اسرار کی تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا۔

ویڈیو

مولانا محمد طاہر قاسمی نے جمعیت علماء شہر مظفر نگر کی دو سالہ کاکردگی اراکین منتظمہ کے سامنے پیش کی جس کو تمام شرکاء نے سراہا اور جمعیت علماء شہر مظفرنگر کی گذشتہ کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح ہو کہ امسال مظفرنگر شہر میں 90ہزار ممبر سازی ہوئی جس میں 90 اراکین منتظمہ منتخب ہوئے۔ ان تمام 90 اراکین کی موجودگی میں مولانا مکرم علی نے سنہ 2021-22کےلیے۔ حکیم امید علی اشرف کا نام بطور شہر صدر اور مولانا طاہر قاسمی کا نام بطور شہر جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے پیش کیا جسے تمام موجود اراکین مجلس منتظمہ نے اتفاق رائے سے پاس کیا۔ اس کے علاوہ نائبین صدور کے لیے مفتی ندیم، مفتی مجیب الرحمن، مولانا گلزار، مفتی محمد امجد، مولانا عبداللہ، مولانا محمد احمد، قاری نفیس اور مولانا شاھد کو منتخب کیا گیا۔ جبکہ نائبین سیکرٹریز کے لیے قاری سلیم مہربان، قاری محمد ذیشان، مولانا سلمان، ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر محمد افضل شمیم قصار، ماسٹر راحت علی، مفتی دانش، مولانا دانش اخلاق اور خازن قاری اسرار منتخب کیے گئے۔

میٹنگ میں مولانا نذر محمد، مولانا محمد قاسم، حاجی شاہدتیاگی، مولانا مکرم علی، مولانا طاہر قاسمی، حاجی عزیز الرحمن، اکرام قصار
سلیم ملک، پردھان مرسلین، حاجی شمیم احمد، کلیم تیاگی، قاری شاہد ارمان، قاری محمد اسرار، مولانا محمد احمد، منور ایڈووکیٹ، مفتی عین الدین اسد فاروقی، بابو مستقیم، انجینر نفیس رانا، انجینئر تحسین علی، شمیم قصار، ڈاکٹر شمیم الحسن، ماسٹر معصوم علی، ماسٹر شہزاد علی، شفاعت رانا، مولانا عبداللہ ظریف اور پردھان شمیم انصاری وغیرہ کے علاوہ سیکڑوں اراکین جمعیت موجود رہے۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.