ETV Bharat / state

مختار انصاری کی ایمبولینس لاوارث حالت میں پائی گئی

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 12:33 PM IST

رکن اسمبلی مختار انصاری کو جس ایمبولینس میں موہالی عدالت میں پیش کیا گیا تھا وہ چنڈی گڑھ- اونا شاہراہ پر ایک ڈھابے کے قریب لاوارث حالت میں پائی گئی۔

مختار انصاری کی ایمبولینس
مختار انصاری کی ایمبولینس

بہوجن سماج پارٹی کے رکن اسمبلی مختار انصاری کو موہالی عدالت میں جس ایمبولینس سے لے جایا گیا تھا وہ چنڈی گڑھ-اونا شاہراہ پر ایک ڈھابے کے قریب لاوارث حالت میں پائی گئی، موقع پرپہنچی پنجاب کی پولیس ایمبولینس کی جانچ کر رہی ہے۔

مختار انصاری کی ایمبولینس
مختار انصاری کی ایمبولینس

اترپردیش کے ضلع بارابنکی کے ایک اسپتال کے نام پر رجسٹر یہ ایمبولینس ان دنوں پورے ملک میں ایک بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے یوپی پولیس کی ایک ٹیم بھی پنجاب گئی ہے۔ ایمبولینس کیس میں بارا بنکی میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔ یہ ایمبولینس ڈاکٹر الکا رائے کے نام پر رجسٹرڈ ہے، مختار انصاری کو اسی ایمبولینس کے ذریعہ باندہ جیل لایا جا رہا تھا لیکن اب یہ ایمبولینس ڈھابے کے قریب لاوارث حالت میں ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.