ETV Bharat / state

Modi's attack on family politics in Uttar Pradesh: وزیر اعظم مودی کا اتر پردیش میں خاندانی سیاست پر حملہ

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 9:37 PM IST

وزیر اعظم مودی کا اتر پردیش میں خاندانی سیاست پر حملہ
وزیر اعظم مودی کا اتر پردیش میں خاندانی سیاست پر حملہ

جمعہ کو کاس گنج میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اپوزیشن پارٹی سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے اتحاد کو پریوارواد کے طور پر سخت نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاست میں خاندان پرستی آئین کے لیے سب سے بڑا خطرہ۔

کاس گنج: وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹروں کو خبردار کیا ہے کہ اس الیکشن میں ’پریوارواد‘ ریاست میں مافیا راج کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جمعہ کو ایٹا ضلع کے کاس گنج میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اپوزیشن پارٹی سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے اتحاد کو پریوارواد کے طور پر سخت نشانہ بنایا۔ انہوں نے سیاست میں خاندان پرستی کو بھی آئین کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور علاقائی انتخابی انچارج ارجن رام میگھوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر رہنما موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ''پریوارواد بھی آئین کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر اگر چاہتے تو اپنے خاندان کے لیے ایک الگ پارٹی بنا سکتے تھے، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ نوجوان صلاحیتوں کے لیے پریوارواد سب سے بڑا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:

اتر پردیش کی یوگی حکومت کے تحت سماج کے تمام طبقوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کیے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ووٹروں کو بھی خبردار کیا کہ اگر ترقیاتی حکومت کے بجائے پریواروادیوں کی حکومت آئی تو ترقی کے منصوبے متاثر ہوں گے۔ 'مافیا راج' قائم کرنے کے لیے ترقیاتی کام روک دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’’پرویواروادیوں نے ایسے مجرموں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے جو آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ ان مجرموں، غنڈوں کو شکست دینے کے لیے آپ کو متحد ہو کر بی جے پی کے امیدواروں کو ووٹ دینا ہوگا۔

جاری۔یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.