ETV Bharat / state

مہوبہ: پولیس کانسٹیبل کی پراسرار گمشدگی سے ہلچل

author img

By

Published : May 9, 2020, 4:16 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے مہوبکنٹھ علاقے میں پولیس کی پی آر وی گاڑی پر تعینات ایک سپاہی کے پراسرار طریقے سے غائب ہوجانے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

مہوبہ: پولیس کانسٹیبل کی پراسرار گمشدگی سے ہلچل
مہوبہ: پولیس کانسٹیبل کی پراسرار گمشدگی سے ہلچل

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اودھ سنگھ نے بتایاکہ 'جمعہ کو ایک دوکاندار کے ذریعہ خریداروں سے طے شدہ قیمت سے زیادہ دام پر اشیاء فروخت کیے جانے کی شکایت ملنے پر پی آر وی گاڑی 1268 میں تعینات سپاہی ویریندر کمار مہادیو روائی گاؤں گئے تھے۔ وہ ملزم دوکاندار کو اپنے ساتھ پولیس تھانے لے کر آرہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس درمیان راستے میں کانسٹیبل ویریندر کمار اچانک پولیس گاڑی سے کود گیا اور اندھیرے میں جنگل میں کہیں غائب ہوگیا۔ اس حادثے کی خبر پھیلتے ہی ہلچل مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پنواڑی و مہوبکنٹھ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور سپاہی کی تلاش شروع کردیا۔

ڈپٹی ایس پی کے مطابق، جائے وقوع کے آس پاس کے علاقوں میں پوری رات پولیس کی جانب سے کی گئی چھان بین کے باوجود سپاہی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس کے ساتھ مقامی افراد نے بھی تلاشی مہم چلائی۔ لیکن کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔

سپاہی کے ذریعہ چلتی گاڑی سے اچانک کودکر فرار ہونا اور پھر اس کا لاپتہ ہو جانے کے پیچھے کی وجہ کسی کو بھی سمجھ نہیں آرہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سپاہی ویریند رکمار نے ایک ہفتے پہلے ہی گھر سے واپس لوٹ کر ڈیوٹی جوائن کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.