ETV Bharat / state

Muslim Organisation In Muzaffarnagar مظفرنگر میں سماجی مساٸل اور معاشرہ کی اصلاح و تعمیر پر پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 2:31 PM IST

ضلع مظفرنگر کے محلہ کھالہ پار کے چوکی میں واقع مسجد کمہاران میں مسلم سماج کے اراکین کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادارے کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سماجی مساٸل اور معاشرہ کی اصلاح و تعمیر پر پروگرام منعقد
سماجی مساٸل اور معاشرہ کی اصلاح و تعمیر پر پروگرام منعقد

مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے محلہ کھالہ پار کے چوکی میں واقع مسجد کمہاران میں مسلم سماج کے اراکین کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں موجودہ صورتحال کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ادارے کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شہر کے سبھی مسلم علاقوں سروٹ، لدھاوالا، ملہو پورہ ،رحمت نگر ،قدواٸی نگر، مکی نگر،جامعہ نگر، فردوس نگر ، ماہگیران ، قصابان،کھالہ پار مین روڈ ،کھادر والا ، 40فٹا روڈ ،مصطفی کالونی ،سوجڑو ،نرا،سندھاولی کے وغیرہ کےنماٸندہ حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

میٹنگ میں شریک ہونے والے اشخاص کا تعلق سماج کے سبھی طبقات دینی سیاسی قانونی وصحافتی اورتعلیمی واقتصادی میدان سے تھا ۔ عرصہ دراز کے بعد منعقد ہونے والے اس بھرپور نماٸندگی والے پروگرام میں سماجی مساٸل اور معاشرہ کی اصلاح و تعمیر پر تفصیلی خیالات کا اظہار کیاگیا ۔ مقررین نے تعلیم ، صحت ،صفاٸی ،صلح،قانون ،تربيت ،صحافت جیسے اہم و حساس موضوعات کو منطقی انداز سے اجاگر کیا ۔

میٹنگ کے داعی ومنتظم قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے سات نکات پر مشتمل ایجنڈہ کو پیش کرتے ہو ۓ انکی ضرورت واہمیت کو معاشرہ کی تعمیر واصلاح کی بنیاد قرار دیتے ہوۓ کہا کہ موجودہ صورتحال میں مثبت نظریہ کے ساتھ خدمت کے جذبہ اور جامع طریقہ کار کے ساتھ مسلسل جدوجہد کی سخت ضرورت ہے ۔ آخیر میں سات نکات کو عملی جامہ پہنانے کیلۓ متحدہ طریقہ سے کام کرنے اور نتیجہ خیز انداز میں اقدام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ جس کے لۓ 41 افراد کی ایک منتظمہ بناٸی گٸ ۔

یہ بھی پڑھیں:UP Madarsa Board یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ ایک ماہ میں دو سو ساٹھ مدارس کی منظوری ختم کردے گا

اس موقع پر معروف سماجی سخص پردھان عادل جیلانی نے صدارت کی اور معاشرہ میں اتحاد واتفاق اور باہمی تعلق و ربط پر زور دیا جبکہ نوشاد خان ممبر لوکدل ،گل بہار ملک ایڈوکیٹ مجلس اتحاد المسلمین، ممنون احمد ایڈوکیٹ کانگریس ، شوکت انصاری ممبر سماج وادی ، ساجد حسن سپا، عبد الستار ممبر ، انو قریشی ممبر ،حسیب رانا ممبر ، حاجی سرفراز خان آرکے ٹرسٹ ، حاجی نثار خان ،آسو چودھری کسان لیڈر ،حاجی شبلو قریشی،معروف لیدر تاجر ۔ محبوب عالم ایڈوکیٹ مفکر و قلم کار ، ماسٹر الطاف و ساجد خان ماہر تعلیم ، کلیم قریشی ایڈوکیٹ، سہیل خان فرمان عباسی اسلم راجہ بلال عبد الرحیم صحافی حضرات ،حافظ مطلوب قریشی محمدسلمان محمد محسن محمد احسان عرفان قریشی عبد اللہ قریشی بلال احمد محمد اخلد خاص طور پر شریک رہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.