ETV Bharat / state

UP Municipal Election 2023 علی گڑھ میں میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 7:26 PM IST

علی گڑھ سے سماج وادی پارٹی کے میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ نے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں میئر کے عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ حاجی ضمیر اللہ دو بار سابق رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔

ایم پی شفیق الرحمان برق نے وزیر دھرم پال سنگھ کے بیان پر تنقید کی
ایم پی شفیق الرحمان برق نے وزیر دھرم پال سنگھ کے بیان پر تنقید کی

علی گڑھ میں میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں 11 مئی کو ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں سماجوادی پارٹی سے میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ نے آج پرچہ نامزدگی علی گڑھ ضلع کلیکٹریٹ دفتر میں داخل کیا۔ ضلع علی گڑھ شہر اور کول اسمبلی سے دو مرتبہ کے رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ سماج وادی پارٹی میں طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ میں ان کی پکڑ اچھی ہے۔ انہیں 'زمینی نیتا' کہا جاتا ہے۔

حاجی ضمیر اللہ نے آج نامزدگی کے وقت علی گڑھ کی عوام کو ہاؤس ٹیکس، گندگی، میونسپل کارپوریشن اسکول، محلہ کلینک، واٹر لاکنگ جیسی پریشانیوں سے نجاد دلانے کی بات کہیں۔ سماج وادی پارٹی سے حاجی ضمیر اللہ کو ایک مضبوط امیدوار مانا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کی عوام کو ہاؤس ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔ محلہ کلینک مختلف جگہوں پر کھولے جائیں گے، ساتھ ہی شہر میں تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

حاجی ضمیر اللہ نے علی گڑھ کلیکٹریٹ دفتر پر نامزدگی کے بعد عوام سے بھرپور تعاون ملنے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا۔ شہر کی عوام کی حمایت سے میئر کے عہدے کے لیے بھاری اکثریت سے کامیابی ملنے کی بات کہی۔ نامزدگی کے دوران انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ وہیں 11 مئی کو میئر انتخابات میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ حاجی ضمیر اللہ کے وعدوں کا عوام پر کیا اثر پڑے گا۔

ضلع علی گڑھ میں موجودہ ساتوں رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل سی بی جے پی کے ہیں۔ اس لئے میئر انتخابات میں حاجی ضمیر اللہ کی لڑائی بی جے پی کے امیدوار سے بتائی جا رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کا دامن چھوڑ کر بی ایس پی میں شامل ہونے والے بی ایس پی سے میئر امیدوار سلمان شاہد بھی خاصی تعداد میں مسلم ووٹ حاصل کر سکتے ہیں، جو ضمیر اللہ کی شکست اور بی جے پی کی کامیابی کا سبب بن سکتی ہے۔

UP Municipal Election 2023 میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کی میئر امیدوار سیما پردھان نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.